عید قرباں
نصر الحق (نصر نیپالی) معلم سلسلہ وقف جدید ارشاد
عید قربان آئی عالم شاد ہے
ہر طرف شورِ مبارک باد ہے
یاد میں جنکی مناتے ہیں یہ عید
واقعہ وہ اب تلک بھی یاد ہے
خواب دیکھا جب خلیل اللہ نے
ذبح جو کرتا ہوں وہ اولاد ہے
بولے ابراہیمؑ اسماعیلؑ سے
حق تعالیٰ کا یہی ارشاد ہے
سنکے بیٹے نے کہا تیار ہوں
پہلے حکم رب دیگر سب بعد ہے
باپ بیٹے نے جو دی قربانیاں
اب تلک خانہ خدا آباد ہے
جو وفا کی رب سے ابراہیمؑ نے
سارے مومن انکی ہی اولاد ہے
اس حقیقت کو وہ کیا سمجھے کبھی
نفس جسکا خود سروآزاد ہے
ہم چلیں تا عمر بر دین حنیف
ماسوا جو اسکے ہے الحاد ہے
نفس کی ہے اصل قربانی نصرؔ
تقویٰ سے خالی عمل برباد ہے
…٭…٭…٭…