اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-04-13

فضلِ خدا ہے ہم پہ ، خوشکن نوید آئی
اے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی

اَے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی
محمد ابراہیم سرور قادیان
فضلِ خدا ہے ہم پہ ، خوشکن نوید آئی
اے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی
سب شاد ہو رہے ہیں اور ہو رہی ہے فرحت
عید الفطر تو سچ میں رمضان کی ہے برکت
روزوں کے فیض سے ہی حاصل ہوئی یہ نعمت
رمضان کے عمل کو ، آئو ! بنائیں عادت
ہاں سب کو ہو مبارک ، ساعت سعید آئی
اے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی
اللہ نے کہا ہے میں خود جزا بنوں گا
فرحت مَیں صائم کو تو دو دو عطا کرونگا
رمضان کے گزرنے پر ایک عید ہوگی
پھر آخرت میں رحمت، اُس پر مزید ہوگی
کرنے ہمیں عطا پھر ، رب کی ہے دید آئی
اے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی
حکمِ خدا یہی ہے، خوشیاں منائو مل کے
سب رنجشوں کو چھوڑو ، شکوے مٹائو دل کے
خوشیاں منائو یوں کہ رب کی رضا ہو حاصل
مسکین کو بھی اپنی ، خوشیوں میں کر لو شامل
خوشیوں کی دیکھو! بارش، کیسی شدید آئی
اے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی
ہر طفل ہو کہ ناصر، خادم ہو یا ہو لجنہ
پیارے امام کا بس، سب سے یہی ہے کہنا
ہمدردئ خلائق اپنا بنائو گہنا
قربِ خُدا کی خاطر، سب مشکلات سہنا
سرورؔ وہی خوشی پھر، مثلِ جدید آئی
اے مومنو! مبارک !! پھر سے ہے عید آئی