خلافت
نصر الحق( نصرنیپالی)معلم سلسلہ ارشاد وقف جدید
خلافت کیاہے آؤ میں بتاؤں
خلافت کی حقیقت میں سناؤں
خلافت عرش سے اتری ہوئی ہے
خلافت میرے ربّ کی دلبری ہے
خلافت ہے فرشتوں کا وظیفہ
خلافت زندگانی کا سلیقہ
خلافت نوریزداں سے منور
خلافت کا ہے وہ رحمٰن دلبر
خلافت دامن ستار بھی ہے
خلافت جلوءِ جبار بھی ہے
خلافت سلسلہ انوار کا ہے
خلافت در بھی استغفار کا ہے
خلافت بےسہاروں کا سہارا
خلافت بن نہیں اپنا گزارا
خلافت داعئے توحید باری
خلافت کو ہے حق گوئی سے یاری
خلافت محسن انسانیت ہے
خلافت گلشن روحانیت ہے
خلافت نغمئے شادوطرب ہے
خلافت بلبل شاہ عرب ہے
خلافت تاج ہے انسانیت کا
خلافت ڈھال ہے ہر شیطانیت کا
خلافت حلّے آیاتِ قرآنی
خلافت مائدہ ہے آسمانی
خلافت سے ملے ہر کامرانی
خلافت لائے پیری میں جوانی
خلافت دامن مادرِ مہرباں
خلافت پیدری شفقت ہے ہرآں
خلافت سے مشرف احمدی ہیں
خلافت ہی سے اشرف احمدی ہیں
خلافت خوف کو بدلے امن سے
خلافت وھم کو ٹالے ذھن سے
خلافت ہے دعاؤں کا خزانہ
خلافت قلبِ مومن کا ترانہ
خلافت ہے چراغ راہ منزل
خلافت اھل دل کی شمع محفل
خلافت تو ہے ارمان محمدؐ
خلافت سے ہے ظاہر شان احمدؐ
خلافت حمد رب العالمیں ہے
خلافت نعت فخرالمرسلیںؐ ہے
خلافت عشق ہے یارنہاں سے
خلافت درد دل ہے انس وجاں سے
خلافت گر نہیں تو ہے اندھیرا
خلافت ہے نصرؔ روشن سویرا