اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-04-27

مورخہ  14؍جنوری 2023ء بروز ہفتہ حضور انور نے درج ذیل مرحومین کی نماز جنازہ حاضر و غائب پڑھائی

سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 14؍جنوری 2023ء بروز ہفتہ 12 بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکردرج ذیل مرحومین کی نماز جنازہ حاضرو غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

٭مکرم رانا غلام عباس صاحب
ابن مکرم عبد الحئی صاحب (لندن)
15؍ دسمبر 2022ء کو73 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم لمبا عرصہ تک رحمان کالونی ربوہ میں مقیم رہے۔ دو مرتبہ حج کرنیکی سعادت پائی۔ آپ بہت دعا گو، دیندار، نیک اور مخلص انسان تھے۔خلافت کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں اور بہت سے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم رانا سعادت احمد صاحب مرحوم کارکن دفتر وصیت ربوہ کے سسر تھے۔

نماز جنازہ غائب
(1)مکرم میجر ریٹائرڈ سعید احمد صاحب
ابن مکرم چودھری محمد بوٹا صاحب (ربوہ)
15؍نومبر 2022ء کو80 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم نے ریٹائرمنٹ کے بعد نائب وکیل الدیوان تحریک جدید اور نائب وکیل المال اوّل کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ نماز باجماعت کے پابند، تہجد گزار،تقویٰ شعار، عاشق قرآن اور جماعتی کتب کا گہرا مطالعہ کرنے والے ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔مالی قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم 5/1 حصہ کے موصی تھے۔

(2)مکرمہ رفعت اقبال رندھاوا صاحبہ
اہلیہ مکرم محمد اقبال صاحب(ربوہ)
31؍اکتوبر 2022ء کو78 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ نے تحریک جدید کے تحت گیارہ سال احمدیہ سکول فری ٹاؤن سیرالیون میں خدمت کے علاوہ پانچ سال نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں پڑھانے کی توفیق پائی۔ بہت عمدہ اخلاق کی مالک، دعا گو، پابند صوم وصلوٰۃ، کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والی، خلق خدا کی ہمدرد،ایک پروقار شخصیت کی مالک مخلص خاتون تھیں۔خلافت اور جماعت سے محبت ان کے نمایاں اوصاف تھے۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

(3)مکرمہ تسلیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الشکور صاحب
(امیر ضلع لودھراں)
13؍ دسمبر 2022ء کو 71سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، غربا، مساکین، یتیموں اور بیواؤں کا خاموشی سے خیال رکھنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم عبد الرشید صاحب تحریک جدید کے تحت بشیر آبا دسٹیٹ میں مینیجر ہیں۔

(4)مکرم ملک عثمان احمد خان صاحب ابن مکرم ملک سلطان احمد خان صاحب (جرمنی)
22؍دسمبر 2022ء کو70 سال کی عمر میں جرمنی میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کا تعلق کنری (سندھ) سے تھا۔ مرحوم مکرم مولانا غلام احمد صاحب فرخ اور مکرم مولانا غلام حسین ایاز صاحب کے بھتیجے تھے۔صوم وصلوۃ کے پابند بہت نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔

(5)مکرم چودھری محمد انور صاحب (ناروے)
یکم جنوری 2023ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم نے 1958ء سے لیکر 1966ء تک بطور معلم وقف جدید سندھ میں خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجد گزار،چندوں میں باقاعدہ، خلافت سے والہانہ محبت رکھنے والے ایک مخلص انسان تھے۔مربیان اور واقفین زندگی کا بہت احترام کرتے تھے۔جرمنی میں سو مساجد کی تحریک میں خطیر رقم پیش کرنے کی توفیق پائی۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

(6)مکرم عبد الغفور ناصر صاحب
ابن مکرم عبدا لستار ناصر صاحب (کینیڈا)
26؍اکتوبر2022ء کو72 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں کام کرتے رہے۔ آٹواہ( کینیڈا) میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر بھی خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند،تہجد کا باقاعدگی سے التزام کرنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت سے بہت پیار اورعقیدت کا تعلق تھا۔جماعت کی ہر مالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین۔
…٭…٭…٭…