سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے07؍ اگست 2024ء بروز بدھ 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر درج ذیل مرحومین کی نماز جنازہ حاضر و غائب پڑھائی۔
نماز جناز ہ حاضر
مکرم طاہر محمود صاحب ابن مکرم عبد الرشید صاحب مرحوم (جماعت تھارٹن ہیتھ۔ یوکے)
یکم اگست2024ء کو 72سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے ساؤتھ ہال،مچم اور تھارٹن ہیتھ کی مجالس میں زعیم انصاراللہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ 15 سال سے زائد عرصہ تک الفضل اخبار کی پیکنگ کی ڈیوٹی بھی بڑی باقاعدگی سے بجالاتے رہے۔ جو کام بھی آپ کے سپرد ہوتا اسے خوش دلی سے کرتے تھے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے، چندوں میں باقاعدہ، غریبوں کے ہمدرد، سادہ اور خاموش طبع ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
نماز جنازہ غائب
(1)عزیزم مزمل احمد بلوچ ابن مکرم محمد اکرم بلوچ صاحب (ماڈل کالونی۔کراچی)
9؍جولائی 2024ء کو ایک حادثہ میں22 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے دادا مکرم لعل خان بلوچ صاحب کے ذریعہ ہوا۔ آپ نے اپنے حلقے میں سائق کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خلافت کے فدائی ایک نیک اور مخلص نوجوان تھے اور اللہ کے فضل سے موصی تھے۔
(2)عزیزم حریم احمد خان ابن مکرم ندیم احمد خان صاحب (جرمنی)
6؍جولائی 2024ء کو 18 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل تھے اورباوجود اپنی بیماری کے ہمہ وقت جماعتی خدمت کے لیے تیار رہتے تھے۔ وفات سے قبل مقامی سطح پر ناظم تجنید کے طور پر خدمت بجالا رہے تھے۔ نماز باجماعت کے پابند، اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھنے والے،چندوں کی ادائیگی میں باقاعدہ، اچھے اخلاق کے مالک،خوددار، نیک فطرت اور مخلص نوجوان تھے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین
(بشکریہ الفضل انٹرنیشنل 27 اگست 2024)