اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2024-05-16

نماز جنازہ حاضروغائب

سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے8؍فروری 2024ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر درج ذیل مرحومین کی نماز جنازہ حاضر و غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرمہ نصرت باسط صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الشکور باسط صاحب مرحوم (کراچی حال تھارٹن ہیتھ۔ یوکے)
5؍فروری2024ء کو83 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت حافظ صوفی تصور احمد صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور مکرم ڈاکٹر سید شاہ عالم صاحب (آف فیصل آباد) کی بیٹی اور مکرم حافظ محمد امین صاحب کی بہو تھیں۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، ملنسار، غرباء کا خیال رکھنے والی اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی نیک، دیندار بزرگ خاتون تھیں۔ اپنے اور جماعت کے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
نماز جنازہ غائب
(1) مکرم ملک رفیق احمد صاحب ابن مکرم خوشی محمد صاحب(فیصل آباد)
11نومبر 2021ء کو70 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، اچھے اخلاق کے مالک ایک مخلص انسان تھے۔
(2) مکرمہ نصرت جہاں صاحبہ اہلیہ مکرم ملک رفیق احمد صاحب(فیصل آباد)
16اگست 2022ء کو56 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کا جماعت سے تعاون اور اخلاص ووفا کا اچھاتعلق تھا۔ لجنہ کے اجلاسات اپنے گھر پر کرواتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔
(3) مکرمہ نعیمہ پراچہ قمر صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد قمر صاحب مربی سلسلہ (ربوہ )
13اگست 2022ء کو 93 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے اپنی شادی سے پہلے بھیرہ میں اور شادی کے بعدکراچی میں خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، خدمت گزار،نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔
(4) مکرم ملک مبشر احمد صاحب ابن مکرم محمد شفیع صاحب(فیصل آباد)
یکم مئی2022ء کو 83 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نمازوں کے پابند، اطاعت گزار، نڈر، مخلص اور عاجزی کے ساتھ خدمت کرنے والے ایک باوفا انسان تھے۔ آپ کا شمار فیصل آباد کے نامور ٹرانسپورٹرز میں ہوتا تھا۔ اپنی بسوں میں احمدی احباب کو جلسہ سالانہ پر بھی لے جاتے تھے۔ ۱۹۷۴ء میں ان کی ایک بس کو جلا دیا گیا تھا۔ مرحوم کے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے بہت اچھے تعلقات تھے۔ مرحوم کے گھر کئی سال نماز سنٹر قائم رہا۔ جماعتی نماز سنٹرخریدنے اور رجسٹری کروانے میں بھی بہت تعاون کی توفیق پائی۔ احباب جماعت کے مقدمات کے سلسلہ میں بھی ہمیشہ مدد کیا کرتے تھے۔
(5) مکرم محمد یوسف صاحب ابن مکرم اللہ دتہ صاحب (شیخوپورہ)
12اگست 2023ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے ۱۹۹۰ء میں شیخوپورہ آکر خود بیعت کی۔ بیعت کے بعد سسرال والے ان کے بیوی بچوں کو ساتھ لے گئےاور ان سے احمدیت چھوڑنے کا مطالبہ کیا لیکن آپ نے جواب دیا کہ میں نے بہت تحقیق کی ہے اور خدا نے مجھے صحیح دین کی پہچان کروادی ہے اب میں مرتے دم تک احمدیت نہیں چھوڑوں گا۔ بعد میں بیوی بچے آئے تو آپ نے ان کی بیعتیں بھی کروائیں اور آخر دم تک بڑی مضبوطی کے ساتھ احمدیت پر قائم رہے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔
…٭…٭…٭…
سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے10فروری 2024ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر درج ذیل مرحومین کی نماز جنازہ حاضر و غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
(1) مکرم ظفر محمود نور صاحب ( ٹوٹنگ Burntwood جماعت۔یوکے)
3فروری 2024ء کو67سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کا تعلق ایک مخلص احمدی گھرانے سے تھا اورآپ حضرت منشی تاج دین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑپوتے اور مکرم شیخ مظفر الدین صاحب (امیر جماعت پشاور) کے پوتے تھے۔ جماعتی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ جرمنی میں آنے والے بوسنین اور البانین مہاجرین کی خدمت کا موقع ملا۔ اس وقت آپ قائدمجلس خدام الاحمدیہ تھے۔ بعد ازاں مرحوم نے10 سال بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔ جرمنی سے یو کے آنے کے بعد زعیم مجلس انصار اللہ کے طور پر خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خلافت کے ساتھ وفا کا تعلق رکھنے والے ایک مخلص انسان تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔
(2)مکرم مظفراحمدسدھو صاحب (یوکے) ابن مکرم چودھری فضل احمد صاحب (آف بشیر آباد سندھ )
4 فروری 2024ء کو 75سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے دادا مکرم شاہ دین صاحب آف تلونڈی جھنگلاں نے قادیان جا کر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔مرحوم بہت نیک دین دار صوم و صلوٰۃ کے پابند،منکسر المزاج،غریب پرور، خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے، سادہ، خاموش طبع اور مخلص انسان تھے۔ MTA سے خاص لگاؤ تھا اور حضورانور کے خطبات کو بار بار سننے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ سندھ میں قیام کے دوران ۱۵ سال تک سیکرٹری وقف جدید ضلع میر پور خاص کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کے ایک بیٹے مکرم حافظ انیق الرحمان صاحب (مربی سلسلہ) انٹر نیشنل تعلیم القرآن یو کے میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
نماز جنازہ غائب
(1) مکرم مرزا محمد اقبال صاحب ابن مکرم عبد العزیز صاحب (دار الفتوح شرقی ربوہ)
16دسمبر 2023ء کو79سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم ریٹائر ڈ مربی سلسلہ تھےاور بیرون ملک گیمبیاو غیر ہ میں خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، اچھے اخلاق کے مالک مخلص اور نیک ا نسان تھے۔آپ اللہ کے فضل سے موصی تھے۔
(2) مکرم میاں محمد سلیم صاحب (لاہور)
6؍دسمبر 2023ء کو 85 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں نظام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے خاندان سے تھا۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجدگزار،دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔آپ اللہ کے فضل سے موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے ایک پوتے عزیزم ذیشان احمد جامعہ احمدیہ یوکے میں پڑھ رہے ہیں۔
(3) مکرم محمد ہارون خان صاحب(را مبڑا تحصیل شکرگڑھ)
26جنوری 2024ء کو 88سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کچھ عرصہ سرکاری ٹیچر رہے لیکن نظر کی خرابی کے باعث نوکری چھوڑنی پڑی۔ مرحوم پنجوقتہ نماز وں اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، اچھے اخلاق کے مالک، ہمدر، ملنسار، نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مربیان اور جماعتی نمائندگان کا بہت ا حترام کرتے تھے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔جہاں بیٹھتے لوگوں کو تبلیغ شروع کر دیتے تھے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔
(4) مکرم نعیم اللہ وڑائچ صاحب ابن مکرم حفیظ اللہ وڑائچ صاحب (ربوہ)
20؍جنوری2024ء کو56 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کو لمبے عرصہ تک جماعتی عمارات میں پینٹ کرنے کی توفیق ملتی رہی۔ مرحوم بہت صاف دل، مخلص، متوکل علی اللہ اور ہمدرد انسان تھے۔ خلافت سے بے انتہا محبت رکھنے والے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم سمیع اللہ وڑائچ صاحب (سیکرٹری جائیدادونو مبائعین برمنگھم ویسٹ) کے بھائی تھے۔
(5) مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ (ملتان)
30دسمبر2023ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم وصلوٰۃ کی پابند، چندوں میں باقاعدہ، کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والی، خوش اخلاق، ہمدرد اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
(6) مکرم چودھری محمد احمد صاحب (احمد پور سیال ضلع جھنگ)
7 جنوری2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے،خلافت کے وفادار، ایک نیک،مخلص اور باوفا انسان تھے۔ آپ نے مقامی سطح پر صدر اور زعیم انصار اللہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔آپ مکرم شہزاد احمد صاحب مربی سلسلہ جھنگ کے دادا تھے۔
(7) مکرم نذیر احمد صاحب ابن مکرم محمد عبد اللہ صاحب (مانچسٹر یوکے)
17جنوری 2024ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مولوی محمد حسین صاحب (سبز پگڑی والے) رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ نمازوں کے پابند، خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ محبت کا تعلق رکھنے والے، ایک ہنس مکھ، ہمدرد اور مخلص انسان تھے۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔
(8) مکرمہ یاسمین اختر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد یوسف صاحب (بید اد پور ور کاں مرید کے ضلع شیخوپورہ)
23؍اکتوبر2023ء کو 53سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کو مقامی سطح پر سیکرٹری صحت جسمانی، سیکر ٹری صنعت و دستکاری خدمت کی توفیق ملی۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، تہجد گزار، سادہ مزاج، خوش اخلاق، کفایت شعار، باقاعدگی سے چندہ ادا کرنے والی، دعا گو، نیک فطرت، مہمان نواز، ملنسار اور سلیقہ شعار خاتون تھیں۔ واقفین زندگی کا بہت احترام کرتی تھیں۔ پسماندگان میں3 بیٹے اور4 بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم محمدطٰہٰ صاحب مربی سلسلہ اور ایک بیٹے مکرم حافظ دانیال یوسف صاحب حافظ قرآن ہیں۔
(9) مکرم شاویز محمود صاحب ابن مکرم محمود احمد صاحب (آذر بائیجان)
گذشتہ دنوں23 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ شریف النفس، سادہ لوح، باوفا اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین۔
…٭…٭…٭…