اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2024-04-25

نماز جنازہ حاضروغائب

سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 23جنوری2024ء بروز منگل 12 بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر درج ذیل مرحومین کی نمازجنازہ حاضر و غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
٭مکرم چودھری محمد اکرم صاحب (آف یو.کے)
16جنوری2024ء کو 74سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئےانا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ حضرت چودھری غلام حسین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور مکرم ماسٹر نواب دین صاحب مرحوم (ٹیچر قادیان) کے بھتیجے تھے پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسیران راہ مولیٰ کی رہائی کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں اور بعد ازاں امور عامہ ربوہ میں خدمت کی توفیق پائی۔ 2003ء میں پاکستان سے ہالینڈ اور پھر 2015ء میں یو کے آگئے مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار اورخلافت کیساتھ گہری عقیدت رکھنے والے نیک اور مخلص انسان تھے اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم سعید احمد جٹ صاحب ( مربی سلسلہ) آجکل صدر مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
نماز جنازہ غائب
(1)مکرم سلیم احمد اٹھوال صاحب( آف چک نمبر18 بہوڑو ضلع ننکانہ صاحب)
24دسمبر 2023ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئےانا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپکے خاندان میں احمدیت آپکے دادا کے ذریعہ سے آئی۔ مرحوم پنجوقتہ نمازوں اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، متوکل علی اللہ، مہمان نواز، غریب پرور،مخلص اور نیک انسان تھے۔ روحانی خزائن اور سلسلہ کی دیگر کتب کا باقاعدگی سے مطالعہ کرتے تھے۔ خلافت سے بےپناہ محبت اور عقیدت کا تعلق تھا۔ آپنے مقامی صدر جماعت کے علاوہ امیر حلقہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ خود اور آپکے بڑے بیٹے لمبا عرصہ اسیر راہ مولیٰ بھی رہے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں 3 بیٹے اور3 بیٹیاں شامل ہیں۔
(2)مکرم ممتاز علی اعوان صاحب ابن مکرم عنایت علی صاحب(آصل گرو کے تحصیل کینٹ لاہور)
18فروری2022ء کو88سال کی عمر میں وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون آپ صوم وصلوٰۃ کے پابند، چندوں میں باقاعدہ اور مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مخلص اور باوفا انسان تھے۔ آپ نے لمبا عرصہ مقامی صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ ریاضی کے ایک ماہر استاد تھےاور بہت سے طلبہ کو پڑھانے کا موقعہ ملا۔
(3)عزیزم باسط شمائل خواجہ ابن مکرم خواجہ عبد المومن صاحب(ربوہ)
13دسمبر 2022ء کو15سال کی عمر میں وفات پاگیاانا للہ وانا الیہ راجعون۔ عزیز وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل تھااورنہایت فعال اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔ مقامی مجلس میں اطفال الاحمدیہ کے سیکرٹری اشاعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔
(4)عزیزہ امۃ الکافی بنت مکرم نعیم احمد خرم صاحب (مبلغ سلسلہ ہالینڈ)
26نومبر 2023ء کو 21سال کی عمر میں وفات پاگئی انا للہ وانا الیہ راجعون عزیزہ بچپن میں گردن توڑ بخار کے بعد مختلف بیماریوں کا سامنا کرتی رہی۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ دو بھائی شامل ہیں۔٭…٭