مورخہ 12 جولائی تا 16 جولائی 2023ء تکNBT(نیشنل بُک ٹرسٹ) کی جانب سے لداخ یندور میدان میں ایک بُک فئیر کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت احمدیہ کی جانب سے بھی جماعتی اسٹال لگا کر شمولیت اختیار کی گئی۔
جماعتی بُک اسٹال کو مزین کرنے کیلئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قیام امن کے حوالہ سے مختلف ارشادات پر مشتمل فلیکسز کا استعمال کیا گیا۔ جماعتی اسٹال میں مختلف جماعتی کتب اور قرآن کریم کے تراجم مختلف زبانوں میں رکھے گئے تھے۔ ساتھ ہی مختلف زبانوں میں لیف لیٹس بھی موجود تھے۔
ہزاروں کی تعداد میں ہر مذہب و ملت کے افراد نے جماعتی اسٹال کا وزٹ کیا۔ جماعتی اسٹال میں آنے والے ہر فرد کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیام امن کیلئے کی جا رہی کوششوں کے بارہ میں بتایا گیا، جس سے ہزاروں افراد تک جماعت احمدیہ کا امن بخش پیغام پہنچا۔علاوہ ازیں بہت سے غیر احمدی و غیر مسلم احباب سے گفتگو کا بھی موقعہ ملا اور کئی نشستوں کے سوال و جواب بھی ہوتے رہے۔
دوران بُک فئیر کل 215 لیف لیٹس تقسیم کئے گئے۔ دوران بُک فئیردیگر جماعتی کتب کے علاوہ کل 125عدد "World Crisis & the Pathway to Peace"، 32 عدد "The Economic System of Islam"، 150 عدد "Life of Mohammad" اور 130 عدد "A Message of our Time" کتب تقسیم کی گئیں۔ دوران بُک فئیر تقریباً 5000 لوگوں نے جماعتی اسٹال کا وزٹ کیا جس کے ذریعہ مجموعی طور پر 1500 سے زائد افراد تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچا۔
(انچارج پریس اینڈ میڈیا بھارت)