اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2024-02-22

جماعت احمدیہ کوئمبٹور کی طرف سے بُک فیئرمیں شمولیت کے ذریعہ تبلیغ احمدیت

کوئمبٹور شہر میں مورخہ 21 تا 30؍ جولائی 2023ءBook Festivalکا انعقاد ہوا۔اس موقع پر جماعت احمدیہ کوئمبٹور کو بھی اس بک فیسٹیول میں شمولیت اختیار کر کے جماعتی اسٹال لگانے کا موقع ملا۔ اس بک فیسٹیول میں کم و بیش 350 سے زائد اسٹال لگائے گئے اور تقریباً 75 ہزار لوگوں نےاس بُک فیئر کا وزٹ کیا۔
جماعتی بُک اسٹال کو مزین کرنے کیلئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قیام امن کے حوالہ سے مختلف ارشادات پر مشتمل فلیکسزآویزاںکئے گئے۔ جماعتی اسٹال میں 120 سے زائد مختلف جماعتی کتب تامل اور انگریزی زبان میں اور 50 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم رکھے گئے۔ ساتھ ہی تین مختلف زبانوں میں لیف لیٹس بھی موجود تھے۔اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مختلف دوروں اور میٹنگز کے موقع پر ارشاد فرمودہ خطابات کی ویڈیوز، ڈاکومنٹریز وغیرہ بذریعہ ٹی.وی بھی زائرین کو دکھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔
ہزاروں کی تعداد میں ہر مذہب و ملت کے افراد نے جماعتی اسٹال کا وزٹ کیا۔ جماعتی اسٹال میں آنے والے ہر فرد کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے قیام امن عالم کے لئے کی جا رہی کوششوں کے بارہ میں بتایا گیا، جس سے ہزاروں افراد تک جماعت احمدیہ کا امن بخش پیغام پہنچا۔علاوہ ازیں بہت سے غیر احمدی و غیر مسلم احباب سے گفتگو کا بھی موقعہ ملا اور کئی نشستوں میں سوال و جواب بھی ہوتے رہے۔ دوران بُک فیئر کل 1000 لیف لیٹس تقسیم کئے گئے۔ جماعت احمدیہ کے اسٹال میں کئی سیاستدان،انجینئر، وکلاء، ڈاکٹرز، کالج و یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ تقریباً ہر روز ہی وزٹ کرتے رہے جس سے پڑھے لکھے طبقہ تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچتا رہا۔دوران بُک فیئرجماعتی کتب کے علاوہ کتاب World Crisis & the Pathway to PeaceاورLife of Mohammad اور The Economic System of Islamکتب تعلیم یافتہ اور دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو تحفۃً دی گئیں۔

(انچارج پریس اینڈ میڈیا بھارت)