اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2024-02-01

ڈبروگڑھ شہر میں پیس سمپوزیم کا انعقاد

27؍ اگست 2023ء کوصوبہ آسام کےشہرڈبروگڑھ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے پیس سمپوزیم کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ پیس سمپوزیم ’’Tea County Hotel‘ ‘میں منعقد ہوا۔
پیس سمپوزیم کا عنوان The Key to the Global Peace & Security مقرر کیا گیا تھا۔ اس پیس سمپوزیم میں مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد معززین نے شرکت کی جن میں سیاسی و سرکاری عہدیداران، پروفیسر صاحبان و طلباء، مختلف مذاہب کے لیڈران اور مختلف رفاہی و فلاحی تنظیموں کے ساتھ جڑے ہوئے احباب شامل تھے۔
تلاوت قرآن مجید کے بعد مکرم مبلغ صاحب جماعت احمدیہ گوہاٹی نے مہمانان کرام کا استقبال کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کاتعارف کروایا جس میں موصوف نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انسانی ہمدردی و محبت کی تعلیمات پیش کیںاور امام جماعت احمدیہ دنیا بھر میں امن عالم کیلئے جو کوششیں فرما رہے ہیں ان کا ذکر کیا۔
اس پیس سمپوزیم میںجماعت احمدیہ کے تعارف اور سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیام امن کی کاوشوں اور قیام امن عالم کیلئے حضور انور کے ارشادات پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ اس ڈاکومنٹری میں جماعت احمدیہ کی طرف سے انڈیا میں کئے جانے والے خدمت خلق کے کاموں کو بھی پیش کیا گیا۔
جماعت احمدیہ کے مقرر نے قیام امن عالم کیلئے اسلامی تعلیمات اور حضور انور کے ارشادات پیش فرمائے۔
معزز مہمانان کو بھی مقررہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقعہ دیا گیا۔جس میں مہمانوں نے جماعت کی قیام امن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر پرصدر اجلاس نےصدارتی خطاب میں تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں صدر اجلاس نے اجتماعی دعا کروائی۔ اسکے بعد مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔
اس موقعہ پر ہال کی ایک جانب جماعتی بُک اسٹال بھی لگایا گیا جس سے شاملین نے بھرپور استفادہ کیا۔ معزز مہمانان کرام کو جماعتی لٹریچر تحفۃً پیش کئے گئے۔
پیس سمپوزیم کی خبریں مختلف اخبارات و ویب پورٹلز اور نیوز چینلز میں نشر ہوئیں۔اللہ تعالیٰ اس پیس سمپوزیم کے نیک و دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(کے طارق احمد، انچارج شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)