اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-03-23

سیّدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے
مسجد بیت الفتوح لندن کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح فرمایا

سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 4؍مارچ 2023ء  کو مسجد بیت الفتوح لندن کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح فرمایا ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 5:30 بجے مسجد بیت الفتوح تشریف لائے۔ کچھ دیر بعد حضور انور بیت الفتوح کے داخلی دروازہ کی طرف تشریف لے گئے جہاں حضور انور نے یادگاری پودا لگایا۔ بعد ازاں مسجد بیت الفتوح کی جدید عمارت کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد دعا کروائی۔ بعد ازاں حضور انورنے مسجد کا معائنہ فرمایا جس کے بعد نماز مغرب و عشاء پڑھانے کیلئےحضور مسجد تشریف لے گئے۔
19؍اکتوبر 1999ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مسجدبیت الفتوح کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 3؍اکتوبر 2003ءکو جب اس کی تعمیر پایۂ تکمیل کو پہنچی تو حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کا افتتاح فرمایاتھا۔
26؍ستمبر 2015ء کو ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مسجد بیت الفتوح کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی جس کے باعث ناصر ہال اور نور ہال سمیت پہلی منزل پر موجود جماعت یوکے کے دفاتر وغیرہ جل گئے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد،ایم ٹی اے کے دفاتر اور سٹوڈیوزنیز طاہر ہال نقصان سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
حضور انور کی راہنمائی میں مسجد بیت الفتوح کے جلے ہوئے حصوں کی تعمیر نو کا لائحہ عمل بنایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جس حصے میں آگ لگی تھی اسے مکمل طور پر گراکر نئی عمارت تعمیرکی جائے۔ مختلف آرکیٹیکٹس سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا جنہوںنے نئی تعمیر کیلئے ڈیزائن بناکر بھجوائے ۔ یہ سب ڈیزائن حضور انور کی خدمت میں پیش کئے گئے ۔ حضور انور نے ان میں سے John McAslanکے ڈیزائن کو پسند فرمایااور اسکی منظوری عطا فرمائی۔حضور انور نے دو مناروں اور ایک گنبد کا اضافہ فرمایا جو ڈیزائن میں شامل نہیں تھے۔
4؍مارچ2018ءکو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیت الفتوح کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد تعمیر نو کے کام کا باقاعدہ آغازہو گیا۔ نئی عمارت پانچ منزلوں پر مشتمل ہے جس میں  دوبڑے ایوان (Halls) ہیں ۔ زیریں منزل پر ناصر ہال ہے جبکہ پہلی منزل پر نور ہال ہے۔ دونوں ایوانوں میں تقریباً پانچ سوافراد کی گنجائش موجود ہے۔ یہ ہال مختلف تقریبات و اجلاسات کیلئے استعمال ہوسکیں گے۔اسی طرح پہلی منزل پر ذیلی تنظیموں کے دفاتر ہیں جبکہ دوسری منزل پر جماعت یو.کے کے دفاتر بنائے گئے ہیں۔تیسری اور چوتھی منزل پر مرکزی مہمانان کیلئے رہائشی کمرے بنائے گئے ہیں جن کے ساتھ بیت الخلاء بھی attached ہیں نیز ہر منزل پر مہمانوں کی سہولت کیلئے کچن بھی بنائے گئے ہیں۔اس عمارت کی تعمیر میں مارکیٹ میں موجود جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔heatingکا بہت عمدہ انتظام ہے۔ energy efficiencyبھی بہت زبردست ہے۔ عمارت کے کمروں کے ماحول کو صارفین کیلئے بہت ہی پر سکون اور آرام دہ بنایا گیا ہے۔ عمارت میں بڑی بڑی کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جن کے ذریعہ قدرتی روشنی اور تازہ ہوا بآسانی کمروں تک آسکے گی۔ اس عمارت کے دونوں ہالز، دفاتر اور کمروں میں ایئر کنڈیشننگ وغیرہ کا انتظام بھی ہے۔ اسی طرح عمارت کے اوپر solar pannelsبھی رکھے گئے ہیں جو اس عمارت کی پچیس فیصد تکenergyمہیا کرسکیں گے۔
(بشکریہ اخبار الفضل انٹرنیشنل 10؍مارچ2023ء)
…٭…٭…٭…