اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




سالانہ جلسہ جماعت گیت گرام( صوبہ مغربی بنگال )

مورخہ 27؍نومبر 2022ء بروز اتوار جماعت احمدیہ گیت گرام کے قیام پر 100سال پورے ہونے پر گیت گرام میںایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ مکرم انوار حسین صاحب صدر جماعت تالگرام کی صدارت میں سوا تین بجے دوپہر جلسہ کی پہلی نشست شروع ہوئی ۔ مکرم حمید سکتار علی صاحب معلم سلسلہ گانتھلہ نے تلاو ت کی۔ اسکے بعد مکرم عاشق احمد صاحب معلم سلسلہ خون ڈانگہ نے خوش الحانی سے نظم پیش کی۔ بعدہ پہلی تقریر مکرم ضیاءالحق صاحب مبلغ انچار ج ضلع بیربھوم نے سیرت آنحضرت ﷺتعلق باللہ وقیام توحید کے عنوان پر کی۔ دوسری تقریر مکرم محمد علی صاحب مبلغ انچارج ضلع مرشد آباد ابراہیم پور زون نے مالی قربانی جماعت احمدیہ کا خاصہ کے عنوان پر کی۔ بعد نماز مغرب وعشاء شام ساڑھے پانچ بجے جلسہ کی دوسری نشست مکرم اشرف الشیخ صاحب امیر ضلع مرشد آباد کاندی زون کی صدارت میں شروع ہوئی ۔ تلاوت قرآن کریم مکرم شفیق الاسلام صاحب معلم سلسلہ نلہٹی نے کی پھر خوش الحانی کے ساتھ بزبان بنگلہ مکرم مستفیض الرحمن صاحب آف ابراہیم پور نے نظم پڑھی۔ بعدہ مکرم ذو الفقار علی محمود صاحب مبلغ سلسلہ نے بعنوان سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام یُحْیِ الدِّیْنَ وَ یُقِیْمُ الشَّرِیْعَۃَ پر کی۔بعدہ مکرم ابو جعفر صاحب نمائندہ تعلیم القرآن ووقف عارضی قادیان نے بعنوان خلافت احمدیہ امن عالم کی ضمانت پر ایک تقریر کی ۔ اسکے بعد ایک نظم مکرم طاہر انوار صاحب آف تالگرام نے پیش کی۔ تیسری تقریر مکرم ابو طاہر منڈل صاحب مبلغ انچارج کولکاتہ نے کی ۔ آخرپر خاکسار نے احباب کا شکریہ ادا کیا بعدہ صدراجلاس کےمختصر خطاب اور اجتماعی دعا کے بعد جلسہ اختتام پذیر ہوا۔کثیر تعداد میں احمدی اور غیر احمدی اس جلسہ میں شریک ہوئے ۔ اس روز پورا دن فری ہومیوکیمپ بھی لگایا گیا۔

( ناصر الدین ملاّ، صدر جماعت گیت گرام، مغربی بنگال)