اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-07-27

جماعت احمدیہ ابراہیم پور (صوبہ مغربی بنگال)کے69ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد

مورخہ 19؍مارچ 2023ء بروز اتوار جماعت احمدیہ ابراہیم پور ضلع مرشد آباد کا ندی زون صوبہ مغربی بنگال کا 69واں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔ یہ ایک روزہ جلسہ تھا جو دو نششتوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست مکرم عبد الخبیر صاحب امیر ضلع بیربھوم کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ مکرم محمد سکتار علی صاحب معلم سلسلہ آف گانتھلہ نے تلاوت کی اور ترجمہ پڑھا۔مکرم مبشر آمین صاحب آف ابراہیم پور نے اردو نظم پڑھی۔ بعدہ مکرم محمد صابر علی ملاّ صاحب مبلغ انچارج ضلع بانکوڑانے بعنوان سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تربیت اولاد کی روشنی میں تقریر کی۔ بعدہ مکرم شیخ محمد علی صاحب مبلغ انچارج ضلع مرشد آباد برہمپور زون نے مالی قرانی کی اہمیت کے موضو ع پر تقریر کی۔ بعد اس کے ایک بنگلہ نظم مکرم غیاث الدین صاحب بھرتپور نے سنائی۔ بعدہ خاکسار نے بعنوان امام مہدی کا ظہور اور امام مہدی کو ماننا کیوں ضروری ہے تقریر کی۔ پھر عزیزم کاشف احمد آف ابراہیم پور نے ایک اردو نظم پڑھی۔بعدہ صدارتی خطاب ہوااور اسی طرح پہلی نشست کا اختتام ہوا۔ بعد نما ز مغرب وعشاء مکرم اشرف الشیخ صاحب امیر ضلع مرشد آباد کاندی زون کی صدارت میں دوسری نشست کا آغاز ہوا۔ مکرم مشرف حسین صاحب معلم سلسلہ بھرتپور نے تلاوت کی اور ترجمہ سنایا۔ بعدہ مکرم مستفیض الرحمن صاحب آف ابراہیم پور نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ نظم پڑھی۔ بعدہ مکرم عطاالرحمن صاحب سابق نائب امیر ضلع نےایک تقریر احمدیت کی ترقی جماعت ابراہیم پور کے جلسہ کے حوالہ سے کی۔ بعدہ مکرم محمد سراج الدین صاحب مبلغ سلسلہ مالدہ نے خلافت ونظام جماعت کی اطاعت وبرکات کے موضوع پر تقریرکی۔ بعدہ ایک ترانہ ابراہیم پور وبھرتپور کے خدام نے پیش کیا۔ پھر مکرم ابو طاہر منڈل صاحب مبلغ انچارج ضلع کولکاتہ نے نماز باجماعت کی اہمیت وضرورت پر تقریر کی۔ بعد اس کے مکرم طاہر انوار صاحب آف تالگرام نے نظم پڑھی ۔ بعدہ مکرم ابو جعفر صادق صاحب نمائندہ تعلیم القرآن نے تلاوت قرآن مجید کی اہمیت وافادیت پر تقریر کی۔بعدہ شکریہ احباب اور صدارتی خطاب اور دعا کے ساتھ جلسہ بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا ۔ اجتماعی کھانا تناول فرمانے کے بعد احباب اپنے گھروں کو رخصت ہوئے ۔ جلسہ میں  750؍احمدی اور 500غیر احمدی شامل ہوئے ۔یو ٹیوب کے ذریعہ جلسہ کی کارروائی لائیودکھائی گئی۔ اللہ تعالیٰ کی خاص تائید ونصرت جلسہ میں ہمارے شامل حال رہی۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے تیز ہوا اور بارش کی خبر تھی اسی روز ابراہیم پور کے قریب تالگرام اور راج کھنڈمیں غیر احمدیوں کا جلسہ بارش اور ہوا کی وجہ سے ناکام ہوگیالیکن اللہ تعالیٰ کے فرشتوںنے ابراہیم پور میں بادلوں کو برسنے سے روکے رکھاجب مہمان کھانا کھاکر رات اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تب تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس کی تائید ونصرت ہمارے شامل حال رہی۔ الحمد للہ ۔

(قاضی طارق احمد، مبلغ انچارج ضلع مرشد آباد، مغربی بنگال)