اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-07-27

 جماعت احمدیہ آلور(صوبہ کیرالہ) میں نئےمشن ہاؤس کا افتتاح

مورخہ 23؍جنوری 2023ء بروز سوموار صبح 10بجے مکرم ایم ناصر احمد صاحب ایڈیشنل ناظر دعوت الی اللہ جنوبی ہند نے جماعت احمدیہ آلور ضلع ترشور صوبہ کیرالہ میں نئےتعمیر ہونے والےمشن ہاؤس کا دعا کر کے افتتاح فرمایا۔ بعدہ مشن ہاؤس کے صحن میں افتتاحی تقریب خاکسار کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ مکرم مولوی صالح صاحب مبلغ سلسلہ کی تلاوت قرآن پاک اور مکرم مولوی کے عبد الباسط صاحب انسپکٹر تحریک جدید کی نظم خوانی سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد مکرم ایم عبد البشیر صاحب ناظم انصار اللہ ، مکرم عبد القادر صاحب سابق صدر جماعت (حال مقیم شارجہ)کی تحریر کردہ جماعت احمدیہ آلور کی تاریخ پڑھ کر سنائی گئی۔ اسکے بعد خاکسار نے مختصر تقریر کی بعدہ مہمان خصوصی نے قرآنی آیات کی روشنی میں مسجد کے قیام کی غرض کے عنوان پر تقریر کی اور اس تعلق میں عائد ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ بعدہ اس بلڈنگ کی تعمیر میں مخلصانہ تعاون کرنے والے تین ہندو بھائیوں کو ہمارے مہمان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے انعام دیا۔ اسکے بعد مکرم احمد کبیر صاحب صدر جماعت احمدیہ ارناکولم اور مکرم مولوی نثار احمد صاحب ضلع انچارج کالیکٹ اور مکرم مولوی کے عبد السلام صاحب مبلغ انچارج پالاکاڈ وترشور نے مختصر خطاب کیا۔ بعدہ مکرم عباس صاحب صدر جماعت آلور نے احباب کاشکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس بلڈنگ میں مردوں اور مستورات کے نماز ادا کرنے کیلئے دو ہال ہیں ۔ گیسٹ روم ہے اور ایک باورچی خانہ بھی ہے۔ اسکا کل رقبہ 1200سکوئر فٹ ہے۔ شروع میں اردگرد کے غیر احمد ی لوگوں نے کافی مخالفت کی تھی اُس وقت حضور کی خدمت میں دعا کیلئے خط لکھا گیا حضور کی دعاؤں کے طفیل بعض غیر مسلم ہماری مدد کیلئے آئے۔ مشن ہاؤس کے تعمیراتی کام میں مکرم مولوی کے عبد السلام صاحب ، مکرم عبد البشیر صاحب جنرل سیکرٹری ضلع پالاکاڈ ترشور اور مکرم مولوی کے قمر الدین صاحب کا خاص تعاون رہاہے۔ اللہ تعالیٰ تمام خدمت کرنے والوں اور مالی تعاون کرنے والوں کے اموال ونفوس میں برکت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں سے نوازے ۔ آمین      

( امیرضلع جماعت احمدیہ پالاکاڈ،صوبہ کیرالہ)