اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-07-27

دارالصناعت قادیان میں تقسیم اسناد کی تقریب

دارالصناعت قادیان سے سال2022-23میں فارغ ہونے والے طلباء کے درمیان اسناد تقسیم کرنے کے سلسلہ میں مورخہ 11؍جون 2023ء کو ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت مکرم ناظر اعلیٰ صاحب قادیان نے فرمائی۔ صبح 11:30 بجے مکرم ناظرصاحب اعلیٰ قادیان نے Trade Exhibitionکا افتتاح کیا اور طلباء دار الصناعت کے تیار کردہ ماڈلز کا معائنہ فرمایا۔ اس موقع پر مکرم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ وقائمقام ناظر تعلیم بھی موجود تھے۔ بعدہ ٹھیک 12بجے فنکشن کا آغاز ہوا۔ مکرم سید اجمل احمد طالب علم دارالصناعت نے تلاوت کی۔ خاکسار نے مختصر کارگزاری رپورٹ پیش کی جس کے مطابق دارالصناعت میں امسال 70طلباء نے داخلہ لیا۔ اسکے بعد مکرم ناظر صاحب اعلیٰ نے طلباء میں اسنادوانعامات تقسیم کئے اور صدارتی خطاب فرمایا اور دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ امسال پاس ہونے والے طلباء دارالصناعت کا مستقبل روشن ہو اور نئے آنے والے بھی اس ادارہ سے فائدہ اٹھانے والے ہوں اور قوم وملک کیلئے مفید وجود ثابت ہوں۔

(اظہراحمد خادم ، پرنسپل دارالصناعت قادیان )