خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ بھارت کا 31واں سالانہ اجتماع مؤرخہ 23، 24 اور 25 اکتوبر 2026ء بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بمقام 'بستانِ احمد' قادیان دارالامان میں نہایت خیر و خوبی اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ علیٰ ذٰلک۔
امسال اجتماع کا مرکزی عنوان (Theme) ’’الْجَنَّةُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّهَاتِ‘‘ (جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے) مقرر تھا۔ اس بابرکت اور روحانی اجتماع میں بھارت کی 24صوبہ جات کی 163 مجالس نے شرکت کی، جبکہ بیرونِ ممالک سے بھی 8 ممبرات نے شمولیت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع کی کل حاضری 2,396 رہی۔
پہلا روز: 23 اکتوبر 2026ء (بروز جمعۃ المبارک)ٹھیک صبح 9:00 بجے ناصرات الاحمدیہ کی بچیوں نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور ترانہ پیش کیا۔ بعد ازاں باقاعدہ کارروائی کا آغاز زیرِ صدارت محترمہ بشریٰ پاشا صاحبہ (سابق صدر لجنہ اماء اللہ بھارت)تلاوتِ قرآن کریم مع اردو ترجمہ سے ہوا۔ عہد دہرائے جانے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا منظوم کلام پیش کیا گیا۔اس کے بعد محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت نے سیدنا حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا بصیرت افروز پیغام پڑھ کر سنایا۔(یہ پیغام گذشتہ شمارہ میں شائع ہو چکا ہے۔ )
افتتاحی خطاب و رپورٹ لجنہ اماء اللہ اورپیغام حضور انورکے بعد صدرِ مجلس نے افتتاحی خطاب فرمایا۔ انہوں نے اجتماع کی اغراض و مقاصد اور چند ایمان افروز احادیث بیان فرمائیں۔ آپ نے ماؤں کو اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید، استغفار اور بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر زور دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں افتتاحی دعا کروائی گئی۔اجلاس کے اگلے مرحلے میں محترمہ امتہ الباسط فاروق صاحبہ (جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ بھارت) نے اکتوبر 2025ء تا ستمبر 2026ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
نمائش، پریزنٹیشن اور خطبہ جمعہ نمائش صنعت و دستکاری: دوپہر 12:00 بجے محترمہ صدر صاحبہ نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح فرمایا، جو تینوں دن جاری رہی۔پریزنٹیشن: محترمہ ڈاکٹر ثمر حفیظ صاحبہ (Psychologist & Certified Lifestyle Coach) نے ’’Navigating Teen Life‘‘ کے عنوان سے ایک معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی۔خطبہ جمعہ: شاملینِ اجتماع نے سیدنا حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ براہِ راست (Live) سنا اور فیض اٹھایا۔
دوسرا روز: 24 اکتوبر 2026ء (بروز ہفتہ)مجلسِ شوریٰ اور انتخاب AMWSAاجتماع کے دوسرے دن کا آغاز صبح 9:30 بجے مجلسِ شوریٰ کے انعقاد سے ہوا، جس کی صدارت محترمہ ڈاکٹر منصورہ الٰہ دین صاحبہ (صدر لجنہ اماء اللہ بھارت) نے کی۔بجٹ و تجاویز: سیکرٹری مال صاحبہ نے مالی سال 2026-27ء کا مجوزہ بجٹ پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظوری کے لیے حضورِ انور کی خدمت میں بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ نیز، سابقہ منظور شدہ تجاویز اور گزشتہ 10 سالہ تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ مجلسِ شوریٰ میں 234 نمائندگان نے شرکت کی۔انتخاب AMWSA: سیدنا حضورِ انور کی منظوری سے محترمہ عقیلہ غوری صاحبہ (سیکرٹری امورِ طالبات) کی صدارت میں AMWSA صدر کا انتخاب عمل میں آیا جس میں 4 مجالس کی 97 طالبات نے حصہ لیا۔ اس کے بعد ’’The Secret to the Success of Ahmadi Students is Obedience to Khilafat‘‘ کے موضوع پر ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔روزِ دوم کی دوسری نشست میں مختلف علمی مقابلہ جات کامیابی کے ساتھ جاری رہے۔
تیسرا روز: 25 اکتوبر 2026ء (بروز اتوار)خطاب محترم ناظر صاحب اعلیٰ و امیرِ مقامی تیسرے دن کا پہلا اجلاس موسم کی خرابی کی باعث مسجد اقصیٰ کی بیسمنٹ میں منعقد ہوا، جبکہ دوسرا اجلاس دوبارہ 'بستانِ احمد' میں ہوا۔دوسرے اجلاس کی صدارت محترمہ امتہ الوسیع شمائلہ صاحبہ (نائب صدر اوّل) نے کی۔ اس سیشن میں محترم ناظر صاحب اعلیٰ و امیرِ مقامی قادیان نے پردے کی رعایت کے ساتھ لجنہ و ناصرات سے خطاب فرمایا۔ آپ نے حدیث ’’الْجَنَّةُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّهَاتِ‘‘ کی تشریح کرتے ہوئے دنیاوی اور اخروی جنت کے فرق کو واضح کیا۔ آپ نے مستورات کو نصیحت فرمائی کہ:وہ اسلام کے احکامات پر مکمل عمل پیرا ہوں اور بچوں کی ظاہری و باطنی تربیت کریں۔گھروں میں نظامِ جماعت یا عہدیداروں کے خلاف بات چیت سے مکمل پرہیز کریں اور بچوں کو خلافت سے وابستہ رکھیں۔سوشل میڈیا کے بے جا استعمال اور نامحرموں سے گفتگو سے بچیں۔
تقسیمِ انعامات و اختتامی اجلاس :علمی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ممبرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ بھارت کی زیرِ صدارت اختتامی اجلاس کا آغاز ہوا۔محترمہ صدر صاحبہ نے اپنے اختتامی خطاب میں قرآنی دعا:رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًاکی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر ایک عورت احمدی معاشرے کے سانچے میں ڈھل جائے تو وہ اپنی نسلوں کی بہترین تربیت کر سکتی ہے۔ انہوں نے نمازوں کی باقاعدگی، تلاوتِ قرآن اور نوافل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ’’نماز ایک روحانی ڈھال ہے‘‘ جو انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتی ہے۔اجلاس کا اختتام محترمہ صدر صاحبہ کی رقت انگیز دعا کے ساتھ ہوا۔
دیگر شعبہ جات کی سرگرمیاں و مہمات شعبہ امورِ طالبات: طالبات کے لیے مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا جن میں My Connection with Khilafat، Khilafat, My Compass اور Gratitude Station شامل تھے۔ اس کے علاوہ طالبات کی جانب سے فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے۔
ناصرات مارکی و کارنرز: ناصرات کی مارکی میں اسلام کے 5 بنیادی ارکان پر مبنی چارٹس اور ماڈلز پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ الفضل کارنر، خلافت کارنر، خطاطی (Calligraphy) اور گیمز کارنر بنائے گئے جن سے 325 ناصرات نے فائدہ اٹھایا۔
خلافت کارنر: اس شعبے کے تحت مبارک موقع پر مختلف زبانوں میں 371 دعائیہ خطوط سیدنا حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں ارسال کیے گئے۔
دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور نصائح کو ہمارے لیے برکت کا موجب بنائے اور تمام ممبراتِ لجنہ و ناصرات کو حضورِ انور کی توقعات کے مطابق دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!