اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-11-12

مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ بھارت کے 56 ویں اور 47 ویں مرکزی سالانہ اجتماع کا شایان شان انعقاد

قادیان دارالامان میں مورخہ 23، 24، 25؍اکتوبر 2026ءکو مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال الاحمدیہ بھارت کا مرکزی سالانہ اجتماع انتہائی تزک و احتشام اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ امسال اجتماع کا مرکزی تھیم سیدنا حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ’’ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے‘‘مقرر کیا گیا تھا، جس کی روشنی میں تمام علمی، تربیتی اور فکری پروگرام منعقد ہوئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بابرکت اجتماع میں قادیان کے لوکل خدام و اطفال کے علاوہ اندرونِ ملک کے 23 صوبوں اور بیرونِ ممالک سے کل 2001 خدام واطفال نے شرکت کی، جن میں بیرونِ ملک سے آنے والے 37 مہمان بھی شامل تھے۔

. افتتاحی تقریب اور پرچم کشائی:

اجتماع کا باقاعدہ آغاز مورخہ 23؍اکتوبر کو نمازِ تہجد و درس اور مزارِ مبارک پر اجتماعی دعا سے ہوا۔ بعد ازاں بعد دوپہر بستانِ احمد میں باقاعدہ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ بھارت نے لوائے خدام الاحمدیہ لہرایا، اورعہد دہرایا اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا۔(حضور انور کا یہ پیغام گذشتہ شمارہ میں شائع ہو چکا ہے۔)اس موقع پر مہمانِ خصوصی محترم ناظر صاحب اعلیٰ و امیر جماعت قادیان اور ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند نے باضابطہ طور پر نئے سب ڈومین (`connect.khuddam.in`) کا افتتاح کیا۔

علمی، ورزشی اور تربیتی پروگرامز (Beacon of Youth):

علمی و ورزشی مقابلہ جات:خدام اور اطفال کے درمیان حسنِ قرأت، نظم خوانی، تقاریب، حفظِ قرآن مجید، کوئز، اور مختلف ورزشی مقابلہ جات (بشمول کرکٹ، فٹ بال، کبڈی، رسہ کشی اور دوڑ وغیرہ) کروائے گئے جن میں ملک بھر سے آئے نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔

بیقن آف یوتھ (Recreational Hub):نوجوانوں کے لیے عصری مسائل، دینی فہم، فلسفۂ اخلاق، ماحولیاتی تحفظ، مصنوعی ذہانت (AI)، شریعت اورتاریخِ احمدیت جیسے موضوعات پر 30 سے زائد مربیان اور ماہرینِ فن کی زیرِ نگرانی معلوماتی سیشنز اور پینل ڈسکشنز منعقد ہوئیں جن سے حاضرین نے زبردست استفادہ کیا۔

ڈیجیٹل اور میڈیا کوریج

اجتماع ایپ اور لائیو اسٹریمنگ: دور دراز کے احباب کو جوڑنے کے لیے خصوصی Ijtema App اور ویب سائٹ لانچ کی گئی جس کے ذریعے 3200 سے زائد صارفین نے استفادہ کیا اور لائیو اپ ڈیٹس حاصل کیں۔ افتتاحی، خصوصی اور اختتامی نشستیں تامل، ملیالم اور بنگلہ تراجم کے ساتھ آن لائن اسٹریمنگ کے ذریعے ملک بھر کی مجالس تک پہنچائی گئیں۔

پریس اینڈ میڈیا:شعبہ پریس اینڈ میڈیا کے تحت اجتماع کی کارروائی کو 23 اخبارات، 2 ویب پورٹلز اور 4 نیوز چینلز پر بھرپور انداز میں کور کیا گیا۔ انسٹاگرام اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک جھلکیاں پہنچائی گئیں۔

مجلس شوریٰ اور انتظامی شعبہ جات:

اجتماع کے ایام میں مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کی مرکزی شوریٰ کے دو سیشنز منعقد ہوئے جن میں تجاویز پر غور کیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے سفارشات مرتب کی گئیں۔ جملہ انتظامات (قیام و طعام، استقبال، حفظِ ماتقدم، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ) کو احسن رنگ میں چلانے کے لیے 42 شعبہ جات قائم کیے گئے جن میں 350 سے زائد رضاکار خدام نے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

خصوصی نشست اور اختتامی تقریب:

اجتماع کے دوسرے روز رات کو Then, Now and Next: The Untold Stories of Khuddam ul Ahmadiyya کے عنوان سے ایک پروقار خصوصی نشست اور ڈاکیومنٹری پیش کی گئی جس کی صدارت محترم ناظر صاحب اعلیٰ صاحب نے کی۔

مورخہ 25؍اکتوبر کو بعد نماز مغرب و عشاء بستانِ احمد میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانانِ وقار نے کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ’’55 مقامی و ضلعی مجالس‘‘ میں حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دستخطِ مبارک والی سندات اور انعامات تقسیم کیے۔ اجتماعی دعاپرتقریب کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ تمام عاملہ ممبران، رضاکاران اور شرکاء کی اس ادنیٰ خدمت کو قبول فرمائے اور جماعت کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

(صدر مجلس خدام الاحمدیہ بھارت)