اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-11-05

جماعت احمدیہ ارم لین سری نگر میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد

جماعت احمدیہ ارم لین سری نگر کے زیر اہتمام مؤرخہ 28؍اگست2026 بعد نماز مغرب و عشاء جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت خاکسار راجہ امتیاز احمد خان، صدر جماعت احمدیہ ارم لین نے کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم مع اُردو ترجمہ سے ہوا جس کی سعادت محترم ڈاکٹر جاوید راتھر صاحب نے حاصل کی۔ بعد ازاں عزیزم اَذان مظفر لون نے نظم پیش کی۔

جلسہ میں محترم مولوی شمس الضحیٰ سرکار صاحب اور محترم مولوی جاوید احمد نجار صاحب مربی مقامی جماعت نے سیرتِ طیبہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے مختلف ایمان افروز اور سبق آموز پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

آخر میں صدر جماعت نے مختصر صدارتی خطاب کیا اور دُعا کروائی، جس کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں انصار و خدام نے شرکت کی جب کہ لجنہ اماء اللہ کی ممبرات نے آن لائن شرکت کی۔

جلسہ کا مقصد آنحضرت ﷺ کی پاکیزہ سیرت، اعلیٰ اخلاق اور اسوۂ حسنہ کو اجاگر کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں میں محبت رسول ﷺ اور آپؐ کی اتباع کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

خاکسار : صدر جماعت ارم لین (کشمیر )