اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-10-08

دہلی N.C.Rمیں جماعت احمدیہ دہلی کے تحت مسجد بیت الہادی میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا شایان شان طریق پر انعقاد

15؍ اگست کو دہلی NCR میں جماعت احمدیہ دہلی کے تحت مسجد بیت الہادی میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا شایان شان طریق پر انعقاد عمل میں آیا۔

جلسہ کی صدارت خاکسار فیروز احمد نعیم امیر ضلع و مبلغ انچارج دہلی نے کی ۔جلسہ کا آغاز مکرم سید بلال احمد رضوی صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد مکرم مرسلین صاحب نے نعت پیش کی ۔ جلسہ کی پہلی تقریر مکرم شاہ ہارون سیفی صاحب مربی سلسلہ گڑگائوں کی مالی قربانی کے متعلق آنحضرت ﷺ کا اسوہ حسنہ کے عنوان پر تھی۔ دوسری اور آخری تقریر مکرم فضل صاحب نے کی جس کا عنوان تھانمازوں کی ادائیگی اور اہمیت کے متعلق آنحضرتﷺ کے پاکیزہ ارشادات اور عملی نمونہ۔

پروگرام کے اختتام پر خاکسار نے صدارتی تقریر کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کر کے احباب کو ان پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

اس بابرکت اجلاس میں مردوں اور خواتین سمیت ستر افراد شریک تھے۔ الحمدللہ پروگرام نہایت کامیاب رہا احباب نے بہت دلچسپی سے استفادہ کیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے خطبات کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نمونوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

(فیروز احمد نعیم امیر ضلع دہلی)