قادیان دارالامان میں 26؍ اگست کو ساڑھے نو بجے صبح آٹھ مقامات پر جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت شایان شان طریق پر منعقد ہوئے۔ ان اجلاسات میں صدارتی خطاب کے علاوہ درج ذیل دو عناوین پر تقاریر ہوئیں:
(1) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عائلی زندگی
(2) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ
مسجد اقصیٰ
مسجد اقصیٰ میں یہ جلسہ محترم مولانا محمد انعام غوری صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی قادیان کی زیر صدارت ہوا جس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم شیخ مجاہد احمد صاحب شاستری مربی شعبہ ریسرچ سیل اور مکرم مولوی ایچ شمس الدین صاحب نے تقاریر کیں۔ اس جلسہ میں محلہ دارالفتوح، باب الامن، حلقہ مبارک، باب الابواب، حلقہ اقصیٰ و ناصر آباد کے 375 احباب و خواتین نے شرکت کی۔ بعد صدارتی خطاب و دُعا جلسہ برخاست ہوا۔
مسجد مسرور
یہ جلسہ زیر صدارت محترم مولانا عنایت اللہ صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد تعلیم القرآن وقفِ عارضی منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد مقررہ عناوین پر مکرم مولوی جمال شریعت صاحب نائب ناظر ایڈیشنل نظارت اصلاح و ارشاد نورالاسلام اور مکرم حافظ اسلم احمد صاحب نائب افسر لنگرخانہ نے تقاریر کیں۔ بعد صدارتی خطاب و دُعا جلسہ برخاست ہوا۔ اس جلسہ میں محلہ مسرور اور دارالبرکات کے 173 احباب و مستورات نے شرکت کی۔
مسجد محمود
زیر صدارت محترم مولانا عطاء المجیب لون صاحب ناظر اصلاح و ارشاد جنوبی ہند قادیان منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم مولوی طاہر احمد بیگ صاحب نائب ناظم دارالقضاء قادیان نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریرجو مکرم مولوی ایم ناجد احمد صاحب مربی اصلاح و ارشاد جنوبی ہند نے کی۔ جس میں محلہ محمود، محلہ نور کے 175 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
مسجد انوار
زیر صدارت محترم مولانا محمد حمید کوثر صاحب ناظر دعوت الی اللہ مرکزیہ منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مولوی لئیق احمد ڈار صاحب مربی نظارت علیاء نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم مولوی نجیب اللہ نائیک صاحب مربی نظارت علیاء نے کی جس میں محلہ دارالانوار جنوبی ، شمالی، محلہ دارالحمد کے 225 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
مسجد مہدی
زیر صدارت محترم مولانا جاوید احمد لون صاحب ناظر دیوان قادیان منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم مولوی مصوّر احمد مسرور صاحب مدرس جامعہ احمدیہ نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم مولوی عبدالقیوم وگے صاحب مربی دارالقضاء نے کی جس میں محلہ مہدی آباد کے 150 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
مسجد طاہر
زیر صدارت محترم مولانا حافظ شریف الحسن صاحب ناظم ارشاد وقف جدید منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم مولوی مبشر احمد خادم صاحب مدرس جامعہ احمدیہ نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم مولوی بلال احمد آہنگر صاحب مدرس جامعہ احمدیہ نے کی جس میں محلہ طاہر کے 195 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
مسجد نور
زیر صدارت محترم مولانا زین الدین حامد صاحب ناظم دارالقضاء قادیان منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم مولوی فرحت احمد صاحب مربی نشرواشاعت نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم مولوی عطاء الحئی بیگ صاحب مربی نشرواشاعت نے کی جس میں محلہ دارالعلوم کے 45 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
مسجد رحمٰن
زیر صدارت محترم اظہر احمد خادم صاحب پرنسپل دارالصناعت منعقد ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم مولوی تبریز احمد سلیجہ صاحب معاون ناظر تعلیم نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم مولوی سید طفیل احمد شہباز صاحب مربی نشرواشاعت نے کی جس میں محلہ دارالرحمت کے 40 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ ان تمام اجلاسات کو بابرکت فرمائے اور سامعین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر عمل کی توفیق بخشے۔ آمین
(صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ قادیان)