اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-09-10

جماعت احمدیہ محمود آباد میں موصیان کا ریفریشر کورس

گزشتہ دنوں جماعت احمدیہ محمود آباد میں موصیان کا ریفریشر کورس منعقد ہوا۔ یہ پروگرام بعد نماز مغرب و عشاء مسجد ناصر محمود آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مکرم شیخ وسیم الدین صاحب صدر جماعت نے کی۔ جماعت احمدیہ محمود آباد میں کل 149 موصیان و موصیات ہیں جن میں 53 نے شرکت کی۔

خاکسار حلیم احمد مبلغ انچارج ضلع خوردہ نے نظام وصیت اور نظام خلافت کی اہمیت ، موصیان کا مقام و مرتبہ اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

بعد دُعا اجلاس برخاست ہوا۔

(حلیم احمد مبلغ انچارج ضلع خوردہ اُڑیسہ)