اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-12-11

تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری سکول قادیان میں سائنسی نمائش

30 نومبر 2025ء بروز اتوار تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری سکول قادیان کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔جس کا افتتاح محترم ناظر صاحب اعلیٰ قادیان نے کیا ۔ اس موقع پر محترم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند، محترم ناظر صاحب تعلیم ،محترم ناظم صاحب جائیداد قادیان، لجنہ کی عہدیداران ، مکرم وسیم احمد فرید ی صاحب سابق پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، طلباء کے والدین اور دیگر مہمانان کرام موجود تھے۔
طلباء و طالبات نے کافی محنت اور کوشش سے اپنے علم و فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی سائنسی وفنی تخلیقات پیش کیں اور قابل دید اور مفید پروجیکٹس پیش کئے جس کیلئے محترمہ پرنسپل صاحبہ اور سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ سب نظارہ بہت دلکش تھا۔ حاظرین طلباء کی creativityسے کافی متاثر ہوئے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر پیش کئے گئے ماڈلز کی تعداد 115 تھی۔ (پرنسپل تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری سکول قادیان)