اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-08-13

ساندھن میں حضرت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر تربیتی جلسہ

24 ؍ جون کو جماعت احمدیہ ساندھن (یوپی) میں حضرت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالہ سے ایک تربیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو کہ مکرم فیض احمد صاحب نے کی اور ترجمہ بھی پیش کیا۔ مکرم وجاہت احمد صاحب نے نظم سُنائی اور مکرم فرمان احمد صاحب نے اپنی تقریر میں حضرت امام حُسین رضی اللہ عنہ کے واقعہ شہادت کی تفصیل بیان کرتے ہوئے اس حوالہ سے جماعت احمدیہ کا موقف بھی بیان کیا جو کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے حوالہ سے بیان کیا گیا۔ بعد ازاں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔ سوالوں کے جوابات مکرم شمس احمد صاحب، مکرم انس احمد صاحب اور خاکسار نے دئے۔ مکرم امن احمد صاحب نے سٹیج سیکریٹری کا فریضہ سر انجام دیا۔ مکرم محمد عمر صاحب صدر جماعت نے دُعا کرائی۔ اس پروگرام میں 35 افراد شامل ہوئے۔ آخر پر تواضع کا بھی انتظام تھا۔ (خاکسار: صابر احمد مبلغ جماعت احمدیہ ساندھن)