05 ؍ ستمبر کو قادیان کی آٹھ مساجد مسجداقصیٰ، مسجد انوار، مسجد مسرور، مسجد مہدی، مسجد طاہر، مسجد محمود، مسجد رحمٰن، مسجد نور میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ منعقد ہوئے جن میں قادیان کے تمام حلقہ جات کے مرد و زن نے شرکت کی۔ اجلاسات میں تلاوت قرآن مجید اورنظم کے علاوہ درج ذیل دو عناوین پر تقاریر ہوئیں:
(1) آنحضرت ﷺ کے عالم انسانیت پر احسانات
(2) آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ
یہ تمام اجلاسات زیر انتظام لوکل انجمن احمدیہ منعقد ہوئے۔ مذکورہ آٹھ مقامات میں 1384 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ یہ اجلاسات لوکل انجمن احمدیہ کے زیر انتظام منعقد ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام اجلاسات کے بہتر نتائج ظاہر فرمائے اور ہم سب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نمونوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
(صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ قادیان)