جماعت احمدیہ کبیرہ ضلع 24 پرگنہ زون A میں مورخہ 02 November 2025کو ایک جلسہ حسب منظوری انعقاد کیا گیا۔ یہ جلسہ مکرم عبدالودود صاحب ضلع امیر کی زیر صدارت قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ بعد نماز مغرب و عشاء شام 06 بجے شروع ہوا۔ اس جلسہ میںمرکزی نمائندہ کے طور پر مکرم مولانا مجاہد احمد شاستری صاحب موجود تھے۔ جلسہ میں منظور شدہ پانچ مقررین نے اپنے علم و معرفت سے پر تقاریر پیش کیں۔ جلسے میں شاملین احباب جماعت نے ان تقاریر سے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ اس جلسے میں خدمت خلق کے طور پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں گردونواح کے 152 احمدی اور غیر احمدی مرد و خواتین نے فائدہ اُٹھایا۔ علاوہ ازیں ایک بک سٹال بھی لگایا گیا تھا۔ احباب جماعت نے اس سے بھی بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ اس جلسے میں 390 افراد شامل ہوئے۔ جلسے کے اختتام پر حاضرین جلسہ کے لئے رات کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔ جلسے کی وجہ سے احباب جماعت اور آس پاس کے غیراحمدیوں پر اس کا اچھا اثر پڑا اور جماعت کی تعلیم و تربیت و تبلیغ کے کام میں بہتری پیدا ہوئی ہے اور غیر احمدیوں میں اس کا مثبت اثر پڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ سعید فطرت لوگوں کو اسلام احمدیت کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح مورخہ 03 نومبر کو جماعت احمدیہ ہوگلہ میں ایک تربیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مکرم مجاہد احمد شاستری صاحب اور مکرم سجّاد احمد صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ کبیرہ نے تقریر فرمائی۔ اس جلسہ میں تقریباً 70 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سبھی شاملین جلسہ افراد کو بہتر رنگ میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین