اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-05-22

جماعت احمدیہ کبیرہ ضلع 24 پرگنہ صوبہ بنگال کا جلسہ سالانہ

مورخہ 03 نومبر 2024ء بروز اتوار جماعت احمدیہ کبیرہ ضلع 24 پرگنہ زون A نے اپنا جلسہ سالانہ منعقد کیا۔ یہ جلسہ بعد نماز مغرب و عشاء امیر ضلع کی زیر صدارت شروع ہوا۔ قرآن مجید کی تلاوت سے جلسہ جلسہ کا آغاز ہوا۔ اس جلسہ میں تربیتی و تبلیغی امور پر چار تقاریر ہوئیں۔ تین سو ستائیس افراد جلسہ میں شامل ہوئے جس میں گیارہ غیر احمدی افراد تھے۔ جلسہ کی کاروائی Youtube اور Facebook پر لائیو نشر کی گئی جس کو 3,500 سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور سنا۔ اللہ تعالیٰ جلسہ کے مثبت اثرات پیدا فرمائے۔ آمین۔
(شیخ اکرم احمد معلّم سلسلہ جماعت کبیرہ )