اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2024-12-05

رپورٹ 26واں سالانہ اجتماع2024 وقف نو قادیان

رپورٹ 26واں سالانہ اجتماع2024 وقف نو قادیان
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور سیدنا حضورا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کے طفیل وقف نو قادیان کو اپنا 26واں سالانہ اجتماع مورخہ 22،23،24نومبر 2024ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس اجتماع میں حسب منظوری قادیان کے واقفین وواقفات نومیں مسابقت کی روح پیدا کرنے کی غرض سے مختلف علمی وورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔
اجتماع میں وقف نو بچوں بچیوں کیلئے مقابلہ جات کے علاوہ خصوصی طور پر تربیتی نشستوں کا انعقاد کروایا گیا۔ امسال خاص طور پر Waqf e Nau Recreational HUB کے نام سے ایک مخصوص انکلوزر کا اہتمام کیا گیا جس میںبچوں کی عمر کے مطابق مختلف پروگرامز کروائے گئے جیسے
Panel Discussion,Guest Lectures Presentation اور Letter to Huzur
نیز بچوں کی دلچسپی کیلئے MTAپر نشر ہونے والی مختلف Documentriesاور حضور انور کی وقف نو بچوں کے ساتھ کلاسزبھی دکھائی گئیںجسے تمام بچوں نے خوب پسند کیا۔
اجتماع کی اختتامی تقریب مکرم ناظر صاحب اعلیٰ وامیر جماعت احمدیہ قادیان کی زیر صدارت احمدیہ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں مکرم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند وقائمقام ناظر تعلیم اور مکرم انچارج صاحب وقف نو بھارت نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ تلاوت، نظم کے بعد سالانہ کارگزاری رپورٹ پیش کی گئی۔ ترانہ کے بعد محترم صدر اجلاس نے صدارتی خطاب فرمایا جس میں آپ نے سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کے حوالہ سے تمام وقف نو بچوں ، ان کے والدین اور عہدیداران کو مختلف نصائح فرمائیں۔ بعد ازاں جملہ مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے وقف نو بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور دعا کے ساتھ یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے انعقاد کو قادیان کے جملہ واقفین وواقفات نو کیلئے مبارک کرے ۔ نیزاجتماع کو کامیاب بنانےمیں جملہ عہدیداران ورضاکاران کی خدمات قبول فرمائے اور ہم سب کو سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منشا اور توقعات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(سید سعید الدین احمد ،سیکرٹری وقف نو قادیان )