اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




جماعت احمدیہ کیرنگ(اڈیشہ)کے 56ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد

مورخہ 13اور 14مئی 2023 بروز ہفتہ واتوار جلسہ سالانہ کیرنگ (صوبہ اڈیشہ )منعقد ہوکر بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔ جماعت احمدیہ کیرنگ کے علاوہ صوبہ کی دوسری جماعتوں سے چودہ سو پچاس مہمان تشریف لائے ۔ مرکز احمدیت قادیان دارالامان سے مکرم عبد الوکیل نیاز صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد جنوبی ہند اور مکرم سید فہیم احمد صاحب مبلغ سلسلہ دعوت الی اللہ جنوبی ہند بطور مرکزی نمائندہ کے شریک ہوئے۔ پورے گاؤں میں نظم وضبط کا خاص انتظام تھا۔ پولیس کا دستہ بھی جلسہ گاہ میں موجود تھا۔ دونوں دن کا جلسہ کل چار نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست صبح 9:30تا 12:45بجے دوپہر اور دوسری نشست 5:30شام تا 9:30بجے رات منعقد ہوئی۔ افتتاحی واختتامی اجلاس کی صدارت مرکزی نمائندہ نے کی۔ پہلے روز کے دوسرے اجلاس کی صدارت خاکسار نے کی اور دوسرے روز کے پہلے اجلاس کی صدارت مکرم عبد المالک صاحب امیر ضلع کٹک نے کی ۔ جلسہ میں کل 14تقاریر ہوئیں ۔ 11غیر مسلم مہمان بھی جلسہ میں شریک ہوئے جن میں بعض سیاسی شخصیتیں بھی تھیں۔ سبھی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انہیں جماعتی لٹریچر کا تحفہ بھی دیا گیا اور گلے میں شال ڈال کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ مرد حضرات کیلئے جلسہ کا انتظام عید گاہ میں تھا جبکہ مستورات کیلئے مسجد محمود میں ۔ مینار کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ پورے گاؤں میںجلسہ کی آواز پہنچ رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کے نیک نتائج ظاہر فرمائے ۔ آمین ۔

(امیر جماعت احمدیہ کیرنگ، صوبہ اڈیشہ)