اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-06-25

مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ محمود آباد کشمیر کے آٹھویں سالانہ مقامی اجتماع کا شاندار انعقاد

مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ محمود آباد کشمیر کے آٹھویں سالانہ مقامی اجتماع کا شاندار انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 14 جون 2026ء کو مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ محمود آباد کبیر کا ایک روزہ شاندار اور کامیاب لوکل اجتماع منعقد ہوا۔امسال کے اجتماع کے لئے مرکز کی طرف سے جس سالانہ تھیم کی منظوری موصول ہوئی تھی وہ’’تقویٰ ،خلافت اور خدمت ‘‘ تھی ۔
افتتاحی تقریب مکرم طارق بشارت نایک صاحب ضلع قائد ضلع کولگام زون اے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ موصوف نےاجتماع کی تھیم کے پیش نظر خدمتِ خلق، خلافت اور تقویٰ کےاہم موضوعات پر وقت کی مناسبت سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد مختلف علمی مقابلہ جات میں خدام و اطفال نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ جن میں مقابلہ حسن قرات ، نظم خوانی ، تقاریر، کوئز پیغام رسانی وغیرہ شامل تھے۔مزید برآں مختلف ورزشی مقابلہ جات جیسے والی بال، رسہ کشی، خدام اور اطفال کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی انعقاد ہوا۔اجتماع کا پروگرام شام 6:30بجے اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب کی صدارت مکرم سید سجاد وفا صاحب امیر ضلع کولگام زون اے نے فرمائی ۔ اس طرح صدارتی خطاب اور دعا کے ساتھ اس پروگرم کا اختتام عمل میں آیا۔
اس اجتماع میں تقریباً 150 خدام، اطفال اور انصار بزرگان نے شرکت کی۔اجتماع کی جملہ کارروائیاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوئیں ۔اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو اس اجتماع کے فیض سے فیضیاب فرمائے۔ آمین ۔ ( ازشبیر احمد نایک قائد مجلس خدام الاحمدیہ محمود آباد کشمیر )