ضلع آگرہ و فیروزآباد میں یومِ خلافت کی تقریبات کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضلع آگرہ و فیروزآباد کی جماعتوں ساندھن، سورئی، کائتھا، صالح نگر، دھنولی اور نو میل میں یومِ خلافت کے اجتماعات نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوئے۔ اجتماعات میں تلاوتِ قرآن کریم، عہدِ وفائے خلافت، نظم، خلافت کی اہمیت و برکات پر تقاریر اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔
جماعت ساندھن اور نو میل میں خاکسار سید عبد الہادی کاشف مبلغ انچارج ضلع آگرہ و فیروزآباد نے خطاب کیا، جبکہ سورئی میں مکرم حافظ شمائل احمد صاحب مبلغ سلسلہ، کائتھا میںمکرم اقبال احمد صاحب معلم سلسلہ، صالح نگر میںمکرم شریف خان صاحب معلم سلسلہ اور دھنولی میں مکرم جاوید احمد صاحب نے خلافتِ احمدیہ کی اہمیت، اس کی برکات اور اطاعتِ خلافت کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔
پانچ جماعتوں میں مرکز قادیان سے منعقدہ آن لائن یومِ خلافت پروگرام بھی اجتماعی طور پر دیکھا گیا، جبکہ دھنولی جماعت نے اپنا مقامی جلسہ قبل از وقت منعقد کرنے کے باوجود 31 مئی کو مرکزی آن لائن پروگرام میں بھی شرکت کی۔ ان تقریبا ت میں مجموعی طور پر 164 افراد نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ متعدد احباب نے گھروں سے بھی آن لائن پروگرام دیکھا اور سنا۔ سورئی میں پروگرام کے بعد سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جبکہ صالح نگر میں آخر پر شیرینی تقسیم کی گئی۔
اجتماعات کے اختتام پر اسلام و احمدیت کی ترقی، خلافتِ احمدیہ کے استحکام اور حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
( سید عبد الہادی کاشف، مبلغ انچارج ضلع آگرہ و فیروزآباد)
چ چ چ
جماعت احمدیہ ننگلہ گھنو، ضلع ایٹہ میں تربیتی جلسہ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ننگل گھنو، ضلع اینہ (صوبہ یوپی) میں مورخہ 16 جون 2026ء کو ایک تربیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے کی صدارت مکرم نعیم خان صاحب، صدر جماعت ننگلہ گھنو نے کی
حسب معمول تلاوتِ قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا جس کی سعادت مکرم شمیم خان صاحب، معلم سلسلہ کو حاصل ہوئی۔ اس موقع پرناصرات کی طرف سے ترانہ پیش کیاگیا۔جلسے میں پہلی تقریر مکرم مظہر احمد صاحب، انسپکٹر بیت المال آمد نے کی جبکہ دوسری تقریر مکرم رشید احمد صاحب، مبلغ انچارج ضلع ایٹہ نے کی۔ مقررین نے تربیت، دینی اقدار، جماعتی ذمہ داریوں اور خلافت سے وابستگی کے موضوعات پر احباب جماعت کو نہایت مؤثر انداز میں نصائح کیں۔اس جلسے میں تقریباً 150 افراد نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ اس جلسے کے بابرکت نتائج پیدا فرمائے اور تمام شاملین کو جملہ نصائح پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
چ چ چ
ضلع بالاسور اڈیشہ میں کامیاب جلسہ سالانہ کاانعقاد
الحمد اللہ کہ ضلع بالا سور کا تیسرا جلسہ سالانہ 24 مئی 2026ء کو جماعت احمدیہ ہلدی پدا میں شایان شان طریق سے منعقد ہوا ۔ فالحمدللہ۔ جلسہ جماعتی مسجد میں سڑک کے کنارے منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ میں قریبی پانچ اضلاع کے افراد اور احباب جماعت نے شرکت کی جن میں جماعت احمدیہ پنکال ،کرڈاپلی،کیرنگ،سونگھڑہ تاراکوٹ جاجپور، سامنت رائے پور ،بھدرک، سورو، بیل پور، بالاسور اور گڑھ پدا کی جماعتوں کے صدر صاحبان نے شرکت کی۔
یہ جلسہ مکرم عبد الظہور خان صاحب کی زیر صدارت شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا پہلی تقریر مکرم نوید الفتح صاحب داعی خصوصی صوبہ اڈیشہ نے بعنوان ہستی باری تعالیٰ کی۔ دوسری تقریر بعنوان نظام خلافت کی اطاعت مکرم شریف خان صاحب مبلغ انچارج ضلع بالاسور نے کی۔جبکہ تیسری تقریر مکرم میر عبد الحفیظ صاحب مبلغ انچارج ضلع بھدرک نے بعنوان مالی قربانی اور جماعتی چندوں میں شمولیت کے عنوان پر کی ۔چھوٹھی اور آخری تقریر بد رسومات سے پرہیز کے عنوان پر مکرم شیخ اسحٰق صاحب مبلغ انچارج ضلع کٹک نے کی ۔تمام حاضرین کیلئے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔جلسے میں غیر احمدی اور غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کے غیر معمولی اثرات ظاہر فرمائے اور ہم سب کو حضور انور کے ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق بخشے آمین۔