قادیان دارالامان میں جلسہ یوم مسیح موعودؓ کا انعقاد
مورخہ 23مارچ 2024 کو قادیان کی مندرجہ ذیل چھ مساجد میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد ہوا۔ہر مسجد میں صدارتی خطاب کے علاوہ دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر’’23مارچ کا پس منظراورشرائط بیعت ‘‘کے موضوع پر ہوئی جبکہ دوسری تقریر ’’حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کا مقام ومرتبہ اورعشق رسولﷺ‘‘کے موضوع پر ہوئی۔ کثیر تعداد میں احباب و مستورات جلسہ میں شامل ہوکر جلسہ سے مستفید ہوئے۔
مسجد اقصیٰ میں محترم مولانا منیر احمدخادم صاحب نائب امیر مقامی قادیان کی زیرصدارت جلسہ منعقد ہوا جس میں مکرم حافظ اسلم احمد صاحب نائب افسرلنگر خانہ قادیان نے تلاوت کی اورمکرم نصرمن اللہ صاحب نائب ناظرامورعامہ نے نظم پڑھی ،تقریر مکر م مولوی تنویر احمد ناصرصاحب نائب ناظرنشرواشاعت اور مکرم مولوی اسدفرحان صاحب مربی ایڈیشنل نظارت علیاءجنوبی ہند نے کی۔
مسجد مہدی میں محترم مولانا جاوید احمد لون صاحب ناظردیوان قادیان کی زیرصدارت جلسہ منعقد ہوا ،جس میں تلاوت مکرم حافظ محمدفاروق اعظم صاحب نے کی اور نظم مکرم مشتاق احمد انصاری صاحب نےپڑھی،تقریر مکرم مولوی مامون رشید تبریز صاحب نائب تدوین شعبہ تاریخ بھارت قادیان اور مکرم مولوی سید سعید الدین احمد صاحب مربی سلسلہ ہفت روزہ بدرقادیان نے کی۔
مسجد محمود میںمحترم مولانا عنایت اللہ منڈاشی صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشادتعلیم القرآن ووقف عارضی کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا جس میں تلاوت مکرم نعیم احمد صاحب ریٹائرڈ معلم سلسلہ نے کی اور نظم مکرم لقمان احمد تقی صاحب نے پڑھی،تقریر مکرم مولوی متین الرحمٰن صاحب نائب سیکرٹری مجلس کارپرداز بہشتی مقبرہ اور مکرم مولوی عاشق حسین گنائی صاحب صدرمحلہ محمودنے کی۔
مسجد مسرورمیں محترم مولانا مظفر احمد ناصر صاحب ناظر اصلاح وارشادمرکزیہ شمالی ہند قادیان کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا جس میں تلاوت مکرم حافظ شیخ محمدیحییٰ صاحب متعلم جامعہ احمدیہ قادیان نے کی اور نظم مکرم وسیم احمد ملکانہ صاحب نے پڑھی ، تقریر مکرم مولوی حافظ سید رسول نیاز صاحب صدرمحلہ مسروراور مکرم مولوی بلال احمد آہنگرصاحب استادجامعہ احمدیہ قادیان نےکی ۔
مسجد انوارمیں محترم مولانا حافظ مخدوم شریف صاحب قائمقام ایڈیشنل ناظر اعلیٰ جنوبی ہند کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا جس میں تلاوت مکرم عمیراحمدملک صاحب متعلم جامعہ احمدیہ قادیان نے کی اورنظم مکرم لیاقت احمدچوہان صاحب نےپڑھی ، تقریر مکرم مولوی محمد عارف ربّانی صاحب مربی سلسلہ نظارت نشرواشاعت اور مکرم مولوی جمال شریعت احمد صاحب نائب ناظرایڈیشنل نظارت اصلاح وارشادنورالاسلام نےکی ۔
مسجد طاہرمیں محترم مولانا عطاءالمجیب لون صاحب صدرمجلس انصار اللہ بھارت کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہواجس میں تلاوت مکرم حافظ عمیرعباس نائک صاحب نے کی اورنظم مکرم عتیق احمد شفیق نے پڑھی ،تقریر مکرم مولوی تبریزاحمد سلیجہ صاحب معاون ناظرتعلیم اورمکرم مولوی لئیق احمدڈار صاحب مربی نظارت علیاءنے کی ۔
اللہ تعالیٰ ان اجلاسات کے بہتر نتائج پیدا فرمائے ۔آمین ۔ (صدرعمومی لوکل انجمن احمدیہ قادیان )