قادیان دارالامان میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد
مورخہ 20 فروری 2024 کو قادیان کی مندرجہ ذیل چھ مساجد میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔ہر مسجد میں صدارتی خطاب کے علاوہ دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر ’’پیشگوئی مصلح موعود ؓ کا پس منظراورمتن پیشگوئی‘‘ کے موضوع پر ہوئی جبکہ دوسری تقریر ’’مصلح موعود ؓ کا عظیم کارنامہ جماعتی تنظیم اور ذیلی تنظیموں کا قیام اوراسکی برکات‘‘کے موضوع پر ہوئی۔ کثیر تعداد میں احباب و مستورات جلسہ میں شامل ہوکر جلسہ سے مستفید ہوئے۔
مسجد اقصیٰ میںمحترم مولانا محمد انعام غوری صاحب ناظر اعلیٰ وامیر مقامی قادیان کی زیرصدارت جلسہ منعقد ہوا جس میں مکرم مرشداحمد ڈار صاحب استاد جامعہ احمدیہ قادیان نے تلاوت کی اورمکرم سعید احمد ملکانہ مربی نظامت جائیداد نے نظم پڑھی ، تقریر مکر م مولوی نیاز احمد نائیک صاحب استاد جامعہ احمدیہ قادیان اور مکرم مولوی منصوراحمد مسرور صاحب ایڈیٹر ہفت روزہ اخبار بدر نے کی۔
مسجد مہدی میںمحترم مولانا حافظ شریف الحسن صاحب ناظم ارشاد وقف جدید قادیان کی زیرصدارت جلسہ منعقد ہواجس میں تلاوت قرآن مجید مکرم حافظ فاروق اعظم نے کی اور نظم مکرم مشتاق احمد انصاری نے پڑھی۔ تقریر مکرم مولوی نسیم احمد طاہر صاحب لوکل مربی ونائب صدر عمومی قادیان اور مکرم مولوی نجیب اللہ نائیک صاحب مربی دفتر شوریٰ بھارت نےکی۔
مسجد محمود میںمحترم مولانا شمیم احمد غوری صاحب صدرمجلس خدام الاحمدیہ بھارت کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہواجس میں تلاوت قرآن مجید مکرم حشّام احمد صاحب نےکی اور نظم مکرم لقمان احمد تقی صاحب نے پیش کی۔ تقریر مکرم مولوی مصور احمد مسروراور مکرم مولوی اطہر احمد شمیم صاحب مہتمم مقامی مجلس خدام الاحمدیہ قادیان نےکی۔
مسجد مسرورمیںمحترم مولانا محمد نسیم خان صاحب قائمقام ناظر امور قادیان کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید مکرم حافظ نعیم پاشا صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے کی اور نظم مکرم محفوظ احمد شاہ صاحب نے پڑھی۔ تقریر مکرم مولوی سید کلیم الدین احمد صاحب مرکز ی قاضی دارالقضاء قادیان اور مکرم مولوی شیخ مجاہد احمد شاستری صاحب منیجر اخبار بدر قادیان نے کی ۔
مسجد انوارمیںمحترم مولانا حافظ مخدوم شریف صاحب قائمقام ایڈیشنل ناظر اعلیٰ جنوبی ہند کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید مکرم محمد ابراہیم صاحب نے کی اورنظم مکرم عمیر احمد ملک صاحب نے پڑھی۔ تقریر مکرم مولوی طاہر احمد بیگ صاحب نائب ناظم دارالقضاء قادیان اور مکرم مولوی قمر الحق خان صاحب نائب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے کی ۔
مسجد طاہرمیںمحترم مولانا زین الدین حامد صاحب ناظم دارالقضاءقادیان کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا۔تلاوت قرآن مجید مکرم حافظ عبد المنّان صاحب نےکی اورنظم مکرم مولوی مظفر احمد مبشر صاحب معلم سلسلہ لوکل انجمن احمدیہ نے پڑھی۔ تقریر مکرم مولوی فواد احمد ناصر صاحب استاد جامعہ احمدیہ اورمکرم مولوی باسط رسول ڈار صاحب مرکزی قاضی دارالقضاء قادیان نےکی۔
اللہ تعالیٰ ان اجلاسات کے بہتر نتائج پیدا فرمائے ۔آمین ۔ (صدرعمومی لوکل انجمن احمدیہ قادیان )