شادی بیاہ پر فضول خرچیاں ہوتی ہیں
اگر یہی رقم بچائی جائے تو بعض غریبوں کی شادیاں ہو سکتی ہیں
سیّدناحضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’پہلا مطالبہ سادہ زندگی کا ہے ۔ آج جب مادیت کی دوڑ پہلے سے بہت زیادہ ہے اس طرف احمدیوں کو بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ سادگی اختیار کرکے ہی دین کی ضروریات کی خاطر قربانی دی جاسکتی ہے…شادیوں، بیاہوں پر فضول خرچیاں ہوتی ہیں اگر یہی رقم بچائی جائے تو بعض غریبوں کی شادیاں ہو سکتی ہیں۔ مساجد کی تعمیر میں دیا جا سکتا ہے اَور کاموں میں دیا جا سکتا ہے ،مختلف تحریکات میں دیا جاسکتا ہے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 3؍نومبر 2006ء)
( شعبہ رشتہ ناطہ،نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ قادیان)