حضرت طلحہ بن عبید اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو یہ دعا کرتے ( اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ ، وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ ، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللہُ ، ھِلَالُ رُشْدٍ وَخَیْرٍ)اَے میرے خدا ! یہ چاند امن و امان اور صحت و سلامتی کے ساتھ ہر روز نکلے ۔ اے چاند! میرا ربّ اور تیرا ربّ اللہ تعالیٰ ہے ۔ تُو خیر و برکت اور رُشد و بھلائی کا چاند بن ۔
(ترمذی ،کتاب الدعوات، باب ما یقول عند رؤیۃ الھلال)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنّت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیطان کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔
(بخاری، کتاب الصوم ،باب ھل یقال رمضان او شھر رمضان)