اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-02-08

افضل اعمال

(2518)حضرت ابو ذر(غفاری)رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مَیںنے نبیﷺ سےپوچھا: کونسا عمل افضل ہے؟آپؐنے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ مَیں نے کہا: گردنوں میں سے کون سی گردن آزاد کرنا بہتر ہے؟ آپؐنے فرمایا:وہ جو قیمت میں سب سے زیادہ ہو اور جو اپنے مالکوں کو زیادہ پسندیدہ ہو۔ مَیں نے کہا :اگرمَیں یہ نہ کر سکوں؟ آپؐنے فرمایا :تو پھر کسی بے کارکی مدد کرکے اسے باکار بنائے یا بے ہنر کو جو کمانہ سکے، کماکر مدد دے۔ انہوںنے کہا:اگر مَیں یہ بھی نہ کر سکوں تو آپؐنے فرمایا:تو پھر لوگوں کو شرپہنچانے سے علیحدہ رہ کیونکہ یہ صدقہ ہوگاجوتُو اپنے نفس کیلئے کرےگا۔

(2528)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ نے میرے لئے میری امت کے ان وسوسوں کو جو ان کے سینے میں پیدا ہوں نظر انداز کردیا ہے، جب تک کہ کوئی ان پر عمل یا ان کا اظہار نہ کرے۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب العتق، مطبوعہ 2008قادیان )