اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-02-01

رہن میں رکھے جانور سے فائدہ اٹھانا

(2511)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آنحضرت ﷺ فرماتے تھے کہ گروی شدہ جانور پر اس وجہ سے کہ اس پر خرچ کیا جاتا ہے سواری کی جائے اور جو دودھ دینے والا جانور ہو اس کا دودھ بھی پیا جائے جبکہ وہ رہن ہو۔

(2512)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس جانور پر جو رہن ہو ، سواری کی جائے کیونکہ اسکو چارہ دینے پر خرچ کیا جاتا ہے اور اسی طرح دودھ والا جانور بھی جو رہن ہو ، دو ہا جائے کیونکہ اسکے چارہ پر بھی خرچ کیا جاتا ہے او رجو شخص سواری کرے اور جو جانور کا دودھ پئے ، اسکے ذمہ اسکے چارے کا خرچ ہوگا۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب الرہن، مطبوعہ 2008قادیان )