اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-12-14

 

حدیث نبوی ﷺ

 

(2500)حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کچھ بکریاں دیں کہ آپ ﷺکے صحابہ میں ان کو تقسیم کردیں۔ یہ بکریاں قربانیوں کیلئے تھیں تو ان میں سے ایک سال کا بچہ باقی رہ گیا۔ حضرت عقبہؓنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا ۔ آپ ﷺنے فرمایا:اس کی قربانی تم کرلو۔

(2501/2)عبد اللہ بن ہشام سے روایت ہے کہ انہوںنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا۔ ان کی ماں حضرت زینب بنت حمیدؓ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی(حضرت ز ینب ؓنے)کہا:یا رسول اللہ ! اس بچے سے بیعت لیجئے۔ آپ ﷺنے فرمایا: وہ چھوٹا ہے۔ آپ ﷺنے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا اور اس کیلئے دعا کی۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب الشرکۃ، مطبوعہ 2008قادیان )