اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-12-07

اللہ تعالیٰ کی حدود پر قائم ہونے والا شخص

 

(2493)حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کی حدود پر قائم ہوا اور وہ شخص جس نے ان حدود سے تجاوز کیا ان کی مثال ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ایک کشتی میں قرعہ ڈال کر جگہ بانٹ لی۔ ان میں سے بعض کو اوپر کا درجہ ملا اور بعض کو نیچے کا ۔ تو وہ لوگ جو اس کشتی کے نیچے درجہ میں تھے جب پانی لینا چاہتے ان لوگوں کے پاس سے گزرتے جو اوپر کے درجہ میں تھے ۔ پھر انہوں نے کہا : اگر ہم اپنے ہی درجہ میں ایک سوراخ کر لیں اور جو اوپر کے درجہ میں ہیں ان کو تکلیف نہ دیں (تو بہتر ہوگا)اب اگر اوپر کے درجہ والے انہیں وہ بات جس کا انہوں نے ارادہ کیا ہے، کرنے دیں تو سب کے سب ہلاک ہو جائیں گے اور اگر ان کے ہاتھ پکڑ لیں تو وہ بھی نجات پا جائیں اور دوسرے بھی سب نجات پاجائیں۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب الشرکۃ، مطبوعہ 2008قادیان )