(2478)حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور کعبہ کے ارد گرد تین سو ساٹھ بت تھے۔ آپؐانہیں ایک چھڑی سے جو آپؐکے ہاتھ میں تھی مارتے اور یہ کہتے جاتے تھے :حق آیا اور باطل بھاگ گیا۔
(2480)حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مَیںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے سنا۔ آپؐفرماتے تھے کہ جو شخص اپنامال بچاتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔
(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )
(2486)حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اشعری قبیلہ کے لوگ جب لڑائی میں محتاج ہوجاتے یا مدینہ میں اُن کے بال بچوں کی خوراک کم ہو جاتی تو جو کچھ زاد اُن کے پاس ہوتا ایک ہی کپڑے میں اکٹھا کر لیتے ۔ پھر وہ آپس میں ایک برتن سے اسے برابر برابر تقسیم کر لیتے ہیں ۔ وہ میرے ہیں اور میں ان کا ہوں۔
(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب الشرکۃ، مطبوعہ 2008قادیان )