اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-11-23

 احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

 

(2476)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:وہ گھڑی قائم نہیں ہو گی جب تک کہ ابن مریم تم میں عادل حَکَم ہو کر نہ آئیں۔ وہ صلیب کو توڑیں گے اور خنزیر کو مارڈالیں گے اور جزیہ موقوف کریں گے اور مال اس کثرت سے ہوگا کہ کوئی اُس کو قبول نہیں کرےگا۔
(تشریح)حضرت سیدزین العابدین ولی اللہ شاہ صاحبؓ فرماتے ہیں یہ حدیث ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل ہے۔اس سے صلیبیں توڑنے، خنزیر مارنے کا جوازثابت نہیں ہوتا۔

(2477)سلمہ بن اَکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے خیبر کی جنگ میں آگیں  دیکھیں ، جو جلائی جارہی تھیں ۔آپؐ نےپوچھا :یہ آگیں کس چیز کیلئے جلائی گئی ہیں؟ لوگوں نے کہا: پالتوں گدھوں کاگوشت پکایا جا رہاہے۔ آپؐ نے فرمایا:ان (ہانڈیوں) کوتوڑ دو اور (جواِن میں  ہے) اس کو انڈیل دو۔ انہوںنے کہا:کیا ہم انہیں انڈیل کر دھونہ لیں؟ آپؐ نے فرمایا :دھولو۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )