اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-11-16

راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا

مومن کب مومن نہیں ہوتا

 

راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا

(2472)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک بار کوئی شخص راستے میں چلا جارہا تھا ۔ اس نے کانٹوں والی شاخ راستہ میں پائی اور اٹھا کر دور پھینک دی اللہ تعالیٰ نے اس کو قدر کی نگا سے دیکھا اور اس کی پردہ پوشی فرماتے ہوئے اس کے گناہوں سے درگزر کیا۔

مومن کب مومن نہیں ہوتا

(2475)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: زانی جب زنا کرتا ہے وہ مومن نہیں ہوتا اور جب وہ شراب پیتا ہے تو مومن ہونے کی حالت میں شراب نہیں پیتا ، اور جب وہ چوری کرتا ہے تو تو مومن ہونے کی حالت میں چوری نہیں کرتا، اور جب وہ لوٹتا ہے تو مومن ہونے کی حالت میں ایسی چیز بھی نہیں لوٹتا جس کی طرف لوگوں کی (للچائی ہوئی)نظریں اٹھیں۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )