اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-10-19

بیوی کاشوہر کے مال کو اسکی اجازت کے بغیر بچوں پر خرچ کرنا

پڑوسی کا حق

 

بیوی کاشوہر کے مال کو
اسکی اجازت کے بغیر بچوں پر خرچ کرنا

(2460)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہندبنت عتبہ بن ربیعہ آئیں۔ انہوںنے کہا: یا رسول اللہ !ابوسفیان بہت بخیل آدمی ہے۔تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہے اگر مَیں اُس کے مال سے اپنے بچوں کو کھلاؤں ؟ آپ ﷺنے فرمایا:یہ تم پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم انہیں دستور کے مطابق کھلاؤ۔

پڑوسی کا حق

(2463)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی پڑوسی اپنے پڑوسی کو اپنی دِیوار میں لکڑیاں گاڑنے سے نہ روکے۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )