اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-02-16

قید میں رکھے جانور کی موت پر عذاب

تین اشخاص جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کو شفقت کی نظر نہیں کرےگا

قید میں رکھے جانور کی موت پر عذاب

(2365)حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب ہوا جسے اس نے بند کررکھا تھا۔ یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی تو وہ اُس بلی کی وجہ سے آگ میں داخل ہوئی۔آپؐنے یہ بھی فرمایا(اس سے کہا گہا)تو نے اسے قید رکھا اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے نہ تو نے اسے کھلا یا اور نہ پلایا اور نہ ہی اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکتوڑے کھاتی۔
تین اشخاص جن کی طرف اللہ تعالیٰ 


قیامت کو شفقت کی نظر نہیں کرےگا

(2369) حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ آنحضورﷺ نے فرمایا: تین اشخاص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کو نہ بات کرے گا اور نہ اُن کی طرف (شفقت کی) نظر کرےگا۔ ایک وہ شخص جس نے اپنا تجارتی سامان بیچنے کیلئے قسم کھائی کہ مجھے اس کیلئے اس سے بہت زیادہ دیا جاتا تھاجو اَب دیا جاتا ہے، بحالیکہ وہ جھوٹا ہے اور ایک وہ شخص جس نے عصر کے بعد جھوٹی قسم اس لئے کھائی کہ وہ کسی مسلمان شخص کا مال مارلے اور ایک وہ شخص جس نے اپنا بچا ہوا پانی روک لیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا :آج میں بھی اپنا فضل تجھ سے روکتا ہوں ، جیسا کہ تو نے وہ بچی ہوئی چیز روک لی تھی، جو تیرے ہاتھوں نے نہیں بنائی تھی۔
(صحیح بخاری ، جلد4،کتاب المساقاۃ، مطبوعہ 2008قادیان)
…٭…٭…٭…