اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-02-23

رضاعی والدہ کی عزت

والد کے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک

بڑے بھائی کا چھوٹے بھائی پر حق

رضاعی والدہ کی عزت


حضرت ابوطفیلؓ بیان کرتےہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو مقام جعرانہ میں دیکھا ۔ آپؐ گوشت تقسیم فرمارہے تھے ۔ اس دوران ایک عورت آئی تو حضوؐر نے اس کیلئے اپنی چادر بچھادی اور وہ عورت اس پر بیٹھ گئی ۔ میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے جس کی حضورؐ اس قدر عزّت افزائی فرمارہے ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ حضوؐر کی رضاعی والدہ ہیں ۔
(ابوداؤد ،کتاب الادب ،باب فی بر الوالدین)


والد کے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک


حضرت عبد اللہ بن عمرؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا انسان کی بہترین نیکی یہ ہے کہ اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ حُسنِ سلوک کرے ۔ جبکہ اسکا والد فوت ہوچکا ہویا کسی اور جگہ چلا گیا ہو۔
(مسلم کتاب البرّ والصلۃ والآداب، باب صلۃ اصدقاء الاب والام ونحوھا)


بڑے بھائی کا چھوٹے بھائی پر حق


حضرت سعید بن عاصؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا بڑے بھائی کا حق اپنے چھوٹے بھائیوں پر اس طرح کا ہے جس طرح والد کا حق اپنے بچّوں پر (یعنی بڑا بھائی چھوٹے بھائی کیلئے بمنزلہ باپ کے ہے اس لئے اسکا ادب و احترام بھی واجب ہے) (مراسیل ابی داؤد باب فی برّ الوالدین صفحہ 19)
(بحوالہ حدیقۃ الصالحین ، حدیث نمبر396تا398 مصنفہ مکرم ملک سیف الرحمن صاحب)