اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-10-05

اگر کوئی غیر مدعومدعوین کے ساتھ آجائے

جھگڑالو اللہ کو سخت ناپسند ہے

 

اگر کوئی غیر مدعومدعوین کے ساتھ آجائے

(2456)حضرت ابو مسعودرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی انصاری شخص کا ، جسے ابو شعیبؓ کہتے تھے ایک غلام تھا جو قصّاب تھا۔ ابو شعیب ؓنے اُسے کہا: میرے لئے پانچ آدمیوں کا کھانا تیارکرو۔ شاید میں  نبی ﷺ کو دعوت دوں۔ آپؐ سمیت پانچ آدمی ہوں گے اور اس نے نبی ﷺ کے چہرے سے معلوم کیا کہ آپؐ کو بھوک ہے۔ چنانچہ اُس نے آپؐ کو کھانے کیلئے بلایا اور ان کے ساتھ ایک اور آدمی ہو لیا جو بلایا نہ گیا تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا:یہ بھی ہمارے ساتھ آگئے ہیں ۔ کیا تم انہیں اجازت دیتے ہو؟ اُس نے کہا :ہاں۔

 

جھگڑالو اللہ کو سخت ناپسند ہے

(2457)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے نبی ﷺ  سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: آدمیوں میں سب سے زیادہ قابلِ نفرت اللہ کے نزدیک وہ آدمی ہے جو جھگڑالوہو۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )