اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-09-28

 دائیں طرف کو ترجیح

اس شخص کا گناہ جو کسی زمین سے ناجائز طور سے کچھ لے

 

دائیں طرف کو ترجیح

(2451)حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی پینے کی چیز دی گئی تو آپؐنے اس میں سے پیا اور آپ کے داہنی طرف ایک لڑکا اور آپؐکے بائیں طرف عمررسیدہ لوگ تھے تو آپؐنے اس لڑکے سے پوچھا :کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ مَیں یہ ان کو دے دوں؟ اس لڑکے نے کہا :اللہ کی قسم!نہیں ۔یا رسول اللہ !آپؐسے جو حصہ مجھے ملا ہے وہ تو مَیں اپنے آپ کو چھوڑ کر کسی اور کو دینے کا نہیں ۔ کہتے تھے:رسول اللہ ﷺ نے اس کے ہاتھ میں وہ (پیالہ)رکھ دیا۔

اس شخص کا گناہ جو کسی زمین سے ناجائز طور سے کچھ لے

(2452)حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا مَیں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے جس شخص نے کسی زمین سے ناجائز طور پر کچھ لے لیا تو وہ سات زمینیں بن کر اس کے گلے کا طوق ہوگا۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )
…٭…٭…٭…