اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-09-21

مظلوم کی بد دعا سے بچو

 

(2448)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہےکہ نبی ﷺ نے حضرت معاذؓ کو یمن کی طرف بھیجا اور آپؐنے فرمایا:مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی روک نہیں ۔

 

(2449)حضرت ابوہریرہرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے دوسرے کی بے عزتی کی ہو یاکوئی اور ظلم کیا ہو تو چاہئے کہ ظلم کرنے والا اس سے آج دنیا میں معاف کرالے ، پیشتر اس کے کہ جب نہ دینار ہوگا نہ درہم ۔ اگر اس کا کوئی نیک عمل ہوگاتو جس قدر مظلوم پر ظلم ہوگا، اس کے مطابق اس کے نیک اعمال سے لے لیا جائیگااور اگر اسکی نیکیاں نہ ہوئیں تو مظلوم کی برائیاں لے کر اس ظالم پر ڈال دی جائیں گی۔

 

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )
…٭…٭…٭…