اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-06-22

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرض سے بچنے کی دعا مانگتے تھے

 

(2397)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں دعا کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے :اَے میرے اللہ !مَیں گناہ سے اور قرضداری سے تیری پناہ لیتا ہوں ۔ کسی کہنے والے نے آپؐ سے کہا:یا رسول اللہ !آپؐ قرض داری سے بہت ہی پناہ مانگتے ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا :آدمی جب قرضدار ہوتا ہے، بات کہتا ہے توجھوٹ بولتا ہے ، وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے۔
آنحضرت ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے :
اللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْقِلَّۃِ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ (سنن ابی داؤد، کتاب الصلاۃ ، باب فی الاستعاذۃ) (ترجمہ) اَے اللہ! مَیں تیری پناہ مانگتا ہوں مشکلات کے فکر سے اور غم سے ، اور تیری پناہ مانگتا ہوں بے سرو سامانی اور سستی سے (کہ سامان ہوتے ہوئے اس سے کام نہ لیا جائے)اور تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی اور بخل سے ۔ اور تیری پناہ مانگتا ہوں محتاجی اور مسکینی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں غلبۂ قرض سے اور لوگوں کے دباؤ سے ۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الاستقراض،، مطبوعہ 2008قادیان )
…٭…٭…٭…