اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-09-14

ایک مومن دوسرے مومن کیلئے عمارت کی طرح ہے

جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو مضبوط کرتا ہے

(2445)حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سات باتیں کرنے کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا۔ پھر انہوں نے (ان باتوں کا)ذکر کیا (جن کے کرنے کا حکم دیا گیا تھایعنی) بیمار کی عیادت اور جنازوں کے ساتھ جانا اور چھینک مارنے والے کا جواب دینا اور سلام کا جواب دینا اور مظلوم کی مدد کرنا اور دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنا اور قسم دینے والے کی قسم پورا کرنا۔

(2446)حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مومن دوسرے مومن کیلئے ایسی عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو مضبوط کرتا ہے اور (یہ کہہ کر وضاحت کیلئے)آپؐنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالا۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )
…٭…٭…٭…