اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-09-07

مسلمان مسلمان کا بھائی ہے

نہ اس پر ظلم کرے نہ اسے ظالم کے سپرد کرے

(2442) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ خود اُس پر ظلم کرے اور نہ اسے (ظالم کے)سپرد کرے، اور جو شخص اپنے بھائی کے کام میں مشغول ہوگا ، اللہ بھی اس کے کام میں مشغول رہے گا۔ اور جس نے کسی مسلمان سے کوئی تکلیف دور کی اللہ یوم قیامت کی تکالیف میں سے ایک تکلیف اُس سے دور کر ےگااور جس نے ایک مسلمان کی پردہ پوشی کی ، اللہ بھی قیامت کے روز اُس کی پردہ پوشی کرےگا۔

(2444) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :اپنے بھائی کی مدد کر، خواہ وہ ظالم ہویا مظلوم۔(صحابہؓ نے)کہا:یا رسول اللہ ! مظلوم کی توہم مدد کریں گے کیونکہ وہ مظلوم ہے، لیکن ظالم ہو تو اُس کی کیسے مدد کریں ؟ آپؐنے فرمایا:اُس کے ہاتھوں کو پکڑ لو۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )